اس عمر میں بانئ پی ٹی آئی کی 1 آنکھ کی بینائی 6/6 ہونا معجزے سے کم نہیں: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی بینائی پر بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔
طبی ٹیم نے بانئ پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی: اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہو گئی ہے، یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی بینائی کے حوالے سے جلد بازی میں خبریں شائع کی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانئ پی ٹی آئی بانئ پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی اعظم نذیر تارڑ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :