data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) نیپرا میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمت میں43 پیسے فی یونٹ اضافے پر سماعت ہوئی، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔منظوری کی صورت میں صارفین پر10 ارب سے زاید کا بوجھ پڑے گا، کپیسٹی پے منٹس کی ادائیگی کے لیے سی پی پی اے ہر3ماہ بعد درخواست دائر کرتی ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، مجموعی طور پر17 ارب روپے کا بوجھ پڑنا تھاتاہم حکومت کی انکریمنٹل پیکیج سے7 ارب روپے کی کمی ہوئی اور اب صارفین پر10 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ سماعت کے دوران صارفین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکریمنٹل پیکیج سے بعض صنعتوں کو فائدہ اور بعض کو نقصان ہو رہا ہے، فرنس آئل پر چلنے والی انڈسٹری کو 22 روپے تک یونٹ مل رہی ہے اور پیکیج میں شیئر کیے گئے اعداد و شمار درست نہیں۔صارفین نے نیپرا سے سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا، سی پی پی اے حکام کے مطابق کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کے لیے431 ارب روپے کپیسٹی پے منٹس کی مد میں درکار ہیں جب کہ گزشتہ سال ڈسکوز کو 459 ارب روپے کی ضرورت تھی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ مستقبل میں فرنس آئل کے پاور پلانٹس نہیں چلائے جائیں گے، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی اور اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی پی پی اے صارفین پر ارب روپے کا بوجھ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے