رمضان میںاہم تنصیبات، بازاروں ‘ تجارتی مراکز کی سکیورٹی سخت کی جائیگی‘سید علی ناصر رضو ی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضو ی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آبادمیں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز، رمضان بازاروں اور اہم عوامی مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید مو ثر بنائے جائیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ماہِ رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔رمضان المبارک کے دوران اہم تنصیبات، بازاروں اور تجارتی مراکز کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔ شہر بھر میں پولیس کے چاک و چوبند دستے مو ثر گشت کو یقینی بنائیں گے۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو سحر و افطار کے اوقات میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اہم شاہراہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران کو رمضان المبارک میں شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی ڈیوٹیوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔آخر میںآئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام افسران و جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد نے رمضان المبارک
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔