Jasarat News:
2026-07-24@01:09:32 GMT

گلستان جوہر میں پلاٹ کے تنازع پرراہگیر سمیت2افراد قتل

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود گلستان جوہر PIA سوسائٹی گیٹ نمبر 3 بھٹائی آباد کے قریب گولی لگنے سے 22 سالہ شاہ روم ولد افضل خان ، اور 30 سالہ طحہ شاہ ولد قاسم شاہ جاں بحق ہوئے ۔ فائرنگ کرنے والے تین ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان طحہ شاہ کو نشانہ بنانے کے لیے آئے تھے، تاہم فائرنگ کے دوران ایک معصوم راہ گیر بچہ ، شاہ روم، جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، بھی اپنی جان گنوا بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملزمان نے طحہ شاہ کو قتل کرنے کے بعد راہ گیر کو بھی نشانہ بنایا۔ شاروم جو اس وقت علاقے سے گزر رہا تھا، فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔شاروم کے والدین اور اہلخانہ نے حکومت سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت ایک افسوسناک حادثہ ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شاروم ایک محنتی طالب علم تھا اور اس کی زندگی میں یہ سانحہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت اور پولیس سے درخواست کی ہے کہ شاروم کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں انصاف دیا جائے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا اصل محرک پلاٹ کے تنازعے کو بتایا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فائرنگ کے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار