کراچی؛ 8 سال پرانے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
کراچی:
8 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے خاتون کے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کے مقدمے میں سابق شوہر سمیت 8 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے خاتون کے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق شوہر سمیت 8 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، گواہوں کے بیانات مشکوک ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق 2018 میں خاتون کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور بے ہوش کر کے زیادتی کی گئی، ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دیکر خاتون سے زبردستی شادی کی، ملزمان نے خاتون کو ملتان ڈسٹرکٹ کورٹ لے جا کر خالی کاغذات پر انگوٹھا لگوایا اور والد کیخلاف بیان ریکارڈ کرایا گیا۔
مزید پڑھیںبونڈی بیچ حملہ کیس: مرکزی ملزم ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش
عدالت کا کہنا تھا کہ خاتون کی بھابھی نے بیان دیا کہ خاتون اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی، مدعیہ کی والدہ کے بیان میں بھی تضادات ہیں، اگر کسی نے 2018 میں اغوا ہوتے دیکھا تھا تو ایک ماہ تک خاموشی ناقابل فہم ہے، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر حبسِ بے جا درخواست میں اغوا کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، سابق شوہر غضنفر حسین نے دفاع میں مدعیہ کے اصل تعلیمی کاغذات پیش کیے۔
ملزم نے موقف دیا کہ وہ خود شادی کی درخواست لے کر آئی تھی، اگر اغوا ہوا ہوتا تو مدعیہ اصل تعلیمی دستاویزات ساتھ نہ لاتیں۔ ملزمان کیخلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔