شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پرُ وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر سلامی دی۔ جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔ قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے چادر چڑھائی گئی۔ پاک بحریہ کے افسران، سیلرز، نیوی سویلینز کی جانب سے بھی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان رینجرز پاک بحریہ کے
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔