پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔

اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل  دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

 اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں  دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

اس موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ یہاں موجود ہونا یقیناً ایک حیرت انگیز احساس ہے، ایک پاکستانی بچے کے طور پر بڑے ہوتے ہوئے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کیرئیر اتنا طویل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا، اعلیٰ ترین ٹورنامنٹس میں حصہ لینا اور چار بار نٹو اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنا، یہ سب شان دار اور یادگار رہا اور یہ ایک مکمل سفر کی مانند ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ میرے والدین یہاں موجود ہیں، میری بیوی، میرے بیٹے اور بیٹی بھی یہاں ہیں، یہ سب کچھ سمجھ میں آنا تھوڑا مشکل ہے لیکن آخر میں مجھے اپنے شان دار کیرئیر پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے،  اے ٹی پی میرے لیے ایک دوسرے خاندان کی مانند ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعصام الحق اے ٹی پی

پڑھیں:

حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈومحمدخان (این این آئی) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے حیسکو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ٹنڈومحمدخان کے آبادگارجنرل فیڈر کے وی132گرڈ اسٹیشن کو ایکسپریس کر کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں نجی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے اب تک 13 جنرل فیڈر کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کر کے حیسکو کے 12 لاکھ صارفین کو بجلی کی بہتر سہولیات اور لوڈ شیڈنگ سے مستشنی کیا جائے جس کے لئے ہماری ٹیمیں حیسکو کے تمام سب ڈویثرن میں کام کر رہی ہیں اس موقع پر حیسکو بورڈ میمبر میر علی رضا ٹالپر نے کہا کہ ضلع ٹنڈومحمدخان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی کوششوں سے آبادگار جنرل فیڈر کو ایکسپریس کیا گیا ہے اس فیڈر کے ملز اور عام صارفین بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستشنی ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ نوید قمر کی کوشش ہے کہ بجلی گھر گھر پہنچے اور سارا پاکستان روشنیوں سے جگمگائے اور ملک کی ترقی کا پہیہ چلتا رہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اعصام الحق کی ٹینس کامیابیوں کا عالمی اعتراف، یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا
  • دنیا بھر میں یوکرین کی مدد کا جذبہ خاصا ٹھنڈا پڑ گیا، پولینڈ کے وزیراعظم کا اعتراف
  • حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
  • بھارت کا حیرت انگیز گاؤں؛ جہاں افریقی رہتے ہیں اور پان گٹکا کھاتے ہیں
  • بھارت کے ایک گاؤں میں 80 فیصد افریقی آباد، پان بھی کھاتے ہیں
  • عالمی فورمز پر پنجاب کی سنجیدہ کاوشیں نمایاں ہو رہی ہیں، مریم نواز
  • نقلی میڈلز لگا کر یادگاری تقریب میں شریک جعلی ایڈمرل اصل میں کون تھا، کیسے بے نقاب ہوا؟
  • تجربات، معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے وژن کو آگے بڑھانا اہم: مریم نواز
  • سراج الحق کاپمزاسپتال کادورہ،دھماکے کےزخمیوں کی عیادت