سیشن کے میزبان جامعہ روحانیت کے شعبہ تحقیق کے معاون، برادر مظلوم ولایتی تھے، جبکہ مہمان گرامی ڈاکٹر رازق حسین میثم (پروفیسر، مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد) تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شعبۂ تحقیق، جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ قم کی جانب سے تحقیق کی اہمیت و ضرورت اور عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان سے ایک آن لائن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ سیشن کے میزبان جامعہ روحانیت کے شعبہ تحقیق کے معاون، مظلوم ولایتی تھے، جبکہ مہمان گرامی مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر رازق حسین میثم تھے۔ ڈاکٹر رازق میثم نے نشست سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں تحقیق کے معنیٰ و مطلب اور اغراض و اہمیت کو صحیح سمجھنا چاہیے کیونکہ یہاں فہم کی غلطی تحقیق کے عمل کو سبوتاژ کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں تحقیق کو ایک اہم اور مرکزی مقام حاصل ہے، معاد پر اللہ اور حضرت ابراہیم کا مکالمہ اس طرف ایک خوبصورت اور بامعنیٰ اشارہ ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول دعا، رب ارنا حقائق الاشیاء کما ھی" اور "فاتبیینوا" کا قرآنی امر بھی تحقیق کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسرچ کو ایک پاکیزہ اور مقدس امر سمجھا جائے، اس کو عبادت خیال کیا جائے، جہاد کے متعلق رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی آراء کی روشنی میں اس کو جہادِ تحقیق قرار دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس و مراکزِ دینیہ میں جو تحقیقی جمود ہے اس کو توڑنے کی اشد ضرورت ہے، آج مغربی اسکالرز اسلام اور تشیع پر جو تحقیقات کر رہے ہیں وہ ورطہ حیرت میں ڈال دینے والی ہیں، شاید ہی کوئی دینی موضوع ایسا ہو جس پر مغرب میں بہترین تحقیقات نہ ہوئی ہیں، ہمارے علمی مراکز سے محقیقین پیدا ہونے چاہیں، ان میں ایک جاندار ریسرچ کلچر پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جو طلاب میں "لیطمئن قلبی" کی پیاس بیدار کرے، سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں حقائق مسخ کیے جاتے ہیں ایسے میں تحقیق سے دوری امت میں علمی گمراہی کی راہ کھول سکتا ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر رازق تحقیق کے

پڑھیں:

اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری، پاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں نئی تاریخ رقم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں میڈیکل کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کردی گئی۔

پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ انتہائی جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک پیچیدہ سرجری مکمل کی گئی۔ یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان کے میڈیکل شعبے کے لیے تاریخی پیش رفت ہے بلکہ مستقبل میں مریضوں کو بہتر، محفوظ اور کم تکلیف دہ علاج کی نئی راہیں بھی فراہم کرے گا۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پمز میں جدید “ٹو مائی سرجیکل روبوٹ” کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی حساس آپریشن انجام دیا گیا جس میں برطانیہ سے آئے بین الاقوامی سرجن بھی شریک رہے۔ اس موقع پر پاکستانی ماہرین پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے مجموعی سرجری کے دوران رہنمائی کا اہم کردار ادا کیا، جبکہ پمز کے ماہر ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید بھی ٹیم کا حصہ رہے۔

یہ مشترکہ کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر عالمی معیار کے ساتھ کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر نے اس کامیاب تجربے کو اسپتال کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری جدید طب کا مستقبل ہے اور کئی ایسے پیچیدہ آپریشن جنہیں روایتی طریقوں سے مکمل کرنا مشکل ہوتا تھا، اب روبوٹ کی مدد سے نہ صرف زیادہ محفوظ بلکہ آسان بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے، صحت یابی کا وقت کم ہوجاتا ہے اور نتائج بھی بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ پمز میں مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے مزید تجربات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی روبوٹک سرجری کی کامیابی نے اس بات کو یقینی بنا دیا ہے کہ اسلام آباد اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی روبوٹک میڈیسن کی ترقی کا راستہ مزید تیز ہوگا۔ اس کامیابی نے نہ صرف میڈیکل اسٹاف کا حوصلہ بڑھایا ہے بلکہ ملک میں جدید طبی تحقیق اور آلات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں ، ڈاکٹر سید ارشاد حسین
  • ملتان، ڈاکٹر پرویز اقبال ایم ڈبلیو ایم چوک قذافی یونٹ کے صدر منتخب، ضلعی آرگنائزر عون رضا نے حلف لیا 
  • موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
  • اسحاق ڈار، امریکی ناظم الامور ملاقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر گفتگو
  • چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت
  • افغانستان کے پاکستان میں دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
  • موضوع:ا خلاقی اقدار کی معاشرے میں ضرورت اور اہمیت
  • اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری، پاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں نئی تاریخ رقم
  • حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر ارشاد حسین کاظمی تعارفی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں