افغانستان کے پاکستان میں دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری، کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افعانسان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ برادر اسلامی ملک کے وقار کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے اور ایسے عناصر کی سرکوبی کرے جو دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اسلام آباد کی کچہری اور جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن، قانون اور تعلیم دشمن عناصر کی عکاسی کرتی ہیں۔ بیگناہ شہریوں، وکلاء اور طلبہ کو نشانہ بنانا ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، لیکن قوم ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملکی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتے ہیں تاہم پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغان حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ ایسے اقدامات روکے جا سکیں جو خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی کرتے ہوئے انہوں نے رہے ہیں پر حملہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔