Islam Times:
2025-11-16@21:39:05 GMT

افغانستان کی صنعتی و تجارتی نمائش میں ایران کی بھرپور شرکت

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

افغانستان کی صنعتی و تجارتی نمائش میں ایران کی بھرپور شرکت

منصوبے کے مطابق نمائش کے دوران ایران و افغانستان کے تاجروں کے درمیان B2B (بزنس ٹو بزنس) ملاقاتیں ہوں گی جن میں سرحدی تجارت کے فروغ، اشیا کی نقل و حمل میں سہولت، اور طویل المدتی اقتصادی تعاون پر مذاکرات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے چیمبر آف کامرس، صنعت، معدن اور زراعت کے وفد نے چوتھی افغانستان صنعت و تجارت نمائش میں شرکت کی ہے۔ کابل میں منعقد ہونیوالی نمائش میں ایران کے 100 تاجروں کیطرف سے 40 اسٹالز لگائے ہیں، اور اس نمائش کے سب سے بڑے ہال کا پورا حصہ اپنے لیے مختص کر لیا ہے۔ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق ایران کا یہ اقتصادی وفد چیمبر آف کامرس کے مرکزی عہدیداران اور افغانستان کے ہم سرحد ایرانی صوبوں کے چیمبرز آف کامرس کے سربراہان پر مشتمل ہے۔

ایران کی بڑی اور مؤثر شرکت کا بنیادی مقصد بیان کیا گیا ہے کہ صنعتی، معدنی، زرعی اور فنی انجینئرنگ صلاحیتوں کا تعارف، افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون کا فروغ، نئی سرمایہ کاری کے مواقع کی شناسائی اور برآمدات میں اضافہ ہے۔ منصوبے کے مطابق نمائش کے دوران ایران و افغانستان کے تاجروں کے درمیان B2B (بزنس ٹو بزنس) ملاقاتیں ہوں گی جن میں سرحدی تجارت کے فروغ، اشیا کی نقل و حمل میں سہولت، اور طویل المدتی اقتصادی تعاون پر مذاکرات ہوں گے۔

گزشتہ برسوں میں ایران افغانستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے رہا ہے، اور کابل کی اقتصادی نمائشوں میں ایران کی موجودگی ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایران، پاکستان اور چین کے ساتھ، افغانستان کے لیے اشیائے خورد و نوش، توانائی اور دیگر مصنوعات کے اہم ترین سپلائرز میں شمار ہوتا ہے۔ دوغارون ہرات اور میلَک زرنج جیسے زمینی راستے دونوں ممالک کی تجارتی لین دین کے بنیادی شاہراہیں ہیں۔

2021 کے بعد افغانستان کو بنیادی اشیا کی درآمد اور توانائی کے حصول میں زیادہ ضرورت پیش آئی ہے۔ اسی تناظر میں طالبان حکومت ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھا رہی ہے اور مشترکہ نمائشوں اور اقتصادی فورمز کے ذریعے ایران کے کردار کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو، توانائی کی فراہمی، فنی و انجینئرنگ خدمات، چھوٹی و درمیانی صنعتوں کی ترقی میں مزید نمایاں بنانا چاہتی ہے۔ ایران کے بڑے تجارتی وفود کی کابل آمد اور نمائشوں میں بڑے ہالز کا ایران کے لیے مختص ہونا اس بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا واضح ثبوت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افغانستان کے میں ایران کے مطابق ایران کے

پڑھیں:

ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی

ارجنٹینا کے ایزیزا علاقے میں واقع صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد فیکٹیراں متاثر ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے جو بوئنوس آئرس میں واقع ہے۔۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں۔ 

ایمرجنسی سروسز اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا علاقائی صنعتی زون میں ہوا ہے جہاں کیمیکل فیکٹریز، پلاسٹکس بنانے والی یونیٹس اور دیگر صنعتی ادارے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی لہر نے آس پاس کی عمارتوں میں شیشے بھی توڑ دیے ہیں اور مقامی لوگوں نے دھماکے کی آواز دور تک سنی۔ آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کم از کم 20 سے زائد فائر فائٹر یونٹس اور دیگر امدادی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 

مقامی انتظامیہ اور سِوِل ڈیفنس صنعتی ہنگامی پروٹوکول کو فعال کر چکی ہے۔ سڑکوں کے کچھ حصّوں میں بند کیا گیا ہے تاکہ ریسکیو آپریشنز اور آگ بجھانے کا کام آسانی سے ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش
  • ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی
  • افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا
  • مینار پاکستان اجتماع میں سعودی عرب، فلسطین، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے وفود شریک ہونگے، عبدالواسع
  • بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ
  • افغان پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کرنے کی کوشش ناکام
  • پیرا فورس کے عوام سے ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے، جماعت اسلامی
  • پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ نمائش کا ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں انعقاد،پاکستان کی شرکت