سوئی گیس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، ایم کیو ایم پاکستان کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں 11 نومبر بروز منگل اوگرا اور سوئی گیس کے اعلی حکام کے سامنے عوامی سماعت میں کراچی کے عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا، جہاں ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ شہر کے 31 لاکھ سے زائد گیس صارفین کے حق میں دلائل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سوئی گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ناقابلِ قبول اور عوام پر شدید معاشی بوجھ ہے۔ مالی سال 2025-2026ء کے لیے گیس نرخوں میں 1962.
ایم کیو ایم پاکستان نے واضح کیا کہ گیس نرخوں میں یہ اضافہ شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ متحدہ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت نہ صرف اس مجوزہ اضافہ کو فوری واپس لے بلکہ توانائی کے شعبے میں شفافیت، احتساب اور درست مالی نظم کو یقینی بنائے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں 11 نومبر بروز منگل اوگرا اور سوئی گیس کے اعلی حکام کے سامنے عوامی سماعت میں کراچی کے عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا، جہاں ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ شہر کے 31 لاکھ سے زائد گیس صارفین کے حق میں دلائل دیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ وہ کراچی کے شہریوں کے جائز گیس کوٹے اور شرحِ قیمت میں شفاف اور منصفانہ نظام کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم سوئی گیس کراچی کے کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا