فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ، گاڑی کو نقصان پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
لوئر دیر(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر میں نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا۔
لکی مروت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا،دونوں خواجہ سرا ناچ گانے کا کام کرتے تھے پولیس کےمطابق مقتول خواجہ سراؤں کی شناخت ذاکر اورشہاب عرف ڈالر کے نام سے ہوئی ہے وہ سرائے نورنگ میں ایک نجی کمرے میں کرائے پر مقیم تھے،رات کو اسی کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔