عوام نے موجودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ، قدسیہ ناموس
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-12
اسلام آباد(صباح نیوز)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا ہے کہ موجودہ نظام نے عوام کو بیروزگاری، اضطراب، بد امنی،مہنگائی سے دوچار کیا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کا 21نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والا اجتماع عام جس کا سلوگن ’’بدل دو نظام‘‘ہے،عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔بنو قابل کے پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے موجودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ زون 6 اور8 کے ارکان اور کارکنان کی 2 روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ خود بھی اجتماع عام میں شرکت کی بھر تیاری کریں اور گھر گھر دعوت بھی پہنچائیں۔تربیت گاہ سے معراج بانو،ڈاکٹرمیمونہ حمزہ ، قیم حلقہ اسلام آباد زبیر صفدر، ڈاکٹر صہیب ظفر، زبیدہ خاتون، سکینہ شاہد، نزہت بھٹی، نصرت ناہید ،نائلہ اقتدار،وجیہہ سلمان اوررافعہ وقاص نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔