محکمہ موسمیات نے  گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں کم شدت کے زلزلوں کی جانچ اور تجزیے کےلیے نئی سیسمک براڈبینڈ آبزرویٹری نصب کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہنزہ میں زلزلے کی نگرانی مضبوط بنانے کےلیے نئی سیسمک براڈبینڈ آبزرویٹری نصب کردی گئی ہے تاکہ کم شدت والے زلزلے کے واقعات کا حقیقی وقت میں پتا لگاجائے اور تفصیلی تجزیہ بھی کیا جاسکے۔

اس سے قبل گلگت، اسکردو اور چلاس میں 3 سیسمک اسٹیشنز کام کر رہے ہیں تاہم شمالی علاقوں میں کوریج محدود تھی،جس میں مزید توسیع کی ضرورت تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کی وادی چپورسن میں دھماکوں سےمشابہہ آوازوں اور ہلکے جھٹکوں کی حالیہ اطلاعات کے دوران مذکورہ خطے میں زلزلے کی نگرانی مضبوط بنائی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نےکمپری ہینسوسیسمٹیکٹونک اسسمنٹ رپورٹ آن چیپورسن ویلی اینڈ سراونڈنگ ایریاز گلگت بلتستان کے عنوان سے ایک جامع تیکنیکی مطالعے کو بھی حتمی شکل دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رپورٹ کو باضابطہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےساتھ باضابطہ طور پر شئیر کیا گیا ہے، تاکہ مربوط تیاری اور باخبر منصوبہ بندی کی سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل محکمہ موسمیات گلگت بلتستان

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ