اسلام آباد:

ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے متعلق کارروائی اور کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے وفاقی محتسب کے فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر صدرِ پاکستان کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف قانون کے مطابق ایک درخواستِ نظرثانی ایوانِ صدر کو موصول ہوئی ہے۔

وفاقی محتسب ادارہ اصلاحات ایکٹ 2013 کی دفعہ 14(2) کے تحت نظرثانی درخواست دائر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکم پر عمل درآمد ساٹھ روز کے لیے خودکار طور پر معطل ہو جاتا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ اس قانونی کارروائی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ متعلقہ فرد کو الزامات سے بری قرار دے دیا گیا ہے یا انہیں حتمی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ معاملہ بدستور زیرِ جائزہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مکمل سرکاری ریکارڈ متعلقہ فورم سے طلب کر لیا گیا ہے تاکہ اس کا جائزہ لے کر معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے قانون کے مطابق فیصلہ کے لیے پیش کیا جا سکے۔

صدر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ملزم کو صدر کی جانب سے بری قرار دے دیا گیا ہے یا انہیں حتمی ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صدرِ پاکستان آئین اور ملکی قوانین کے مطابق اقدامات کرنے کے پابند ہیں اور فیصلہ بھی قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔

عوام اور میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل دیا گیا ہے کے مطابق

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن