Islam Times:
2026-07-23@23:27:48 GMT

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار