فیصل آباد + ننکانہ + گوجرانوالہ (نمائندگان) دو ریکارڈ یافتہ ملزم مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گراؤنڈ سے دو بھائی کار چھین کر فرار ہوئے تو پیپلز کالونی، صدر سمندری اور روڈالہ روڈ پولیس نے تعاقب کیا ملزموں نے جڑانوالہ کے علاقہ میں سید والا روڈ پر ایک راہگیر کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا۔ سید والا روڈ پر ہی چار تھانوں کی پولیس نے ملزموں کو گھیر لیا، دو طرفہ فائرنگ کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان حقیقی بھائی تھے۔ شناخت آصف اور سعید ولد ذاکر ساکن 214 رب ڈھڈی والا سے ہوئی جو تھانہ صدر میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کے ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ میں سیریل کلر ہلاک ہو گیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں مارا جانیوالا زیرحراست ملزم ہارون قتل کے مقدمات میں ریمانڈ پر تھا، ملزم ہارون نے سونے کی بالیاں چھیننے کی خاطر خاتون اور اسکے دو بچوں سمیت ایک 12سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا