data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان میں مقابلہ جات کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم حصہ لیں گی، سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلی جائے گی، اس دوران ٹیمیں تینوں ممالک کے درمیان ٹی20 میچز کے ذریعے اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے کھلاڑی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے کر پاکستان کے گراؤنڈ اور موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں۔ سیریز کے دوران ٹیم کی کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فارم پر خاص نگاہ رکھی جائے گی، کیونکہ یہ مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بھی اہم موقع ہیں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ بھی اس سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنی قومی ٹیم کو ٹی20 فارمیٹ میں بہترین کھیل پیش کرتے دیکھ سکیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم

جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

باکو(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان تین ملک، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، تینوں برادر ممالک نے کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی، آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلہ ضروری ہے، پاکستان نیآذربائیجان کے منصفانہ مقف کاہمیشہ ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور ذربائیجان کی بھرپوریکجہتی پرمشکور ہیں

، افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، پاکستان نے دشمن کے 7بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنی آبا اجداد کی سرزمین واپس چھین لی، صدر الہام علیوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا،

انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے، معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی صلاحیتیں دیکھیں، پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
  • پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ترک صدر کا اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان
  • پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  •  پاکستان اور سری لنکا ایک روزہ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سا میچ کہاں کھیلا جائے گا؟
  • پاکستان ، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
  • چیف جسٹس پاکستان کل ترکیے کے دورے پر روانہ ہونگے
  • جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار
  • جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم