وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔

آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحتیں دیکھیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیے کردار ادا کیا، کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے، پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کے لیے ترکیہ اور قطر کے شکر گزار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کا حامل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آذربائیجان اور ترکیہ شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج باکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر ہے۔ دونوں ممالک اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور اقوام متحدہ (UN) جیسے بین الاقوامی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
  • آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات
  • آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو پہنچیں گے