بابر اعظم کا کارنامہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے 15 ہزار رنز مکمل کر کے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔
شماریاتی طور پر بابر اعظم نے مجموعی طور پر 370 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
بابر اعظم نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ایک روزہ میچز میں 6 ہزار 330 سے زائد اور ٹی20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کیریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی اور کلاس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں بابر اعظم اب ان کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک قومی ٹیم کی بیٹنگ کو استحکام بخشا۔ انضمام الحق 20 ہزار 541، یونس خان 17 ہزار 790، محمد یوسف 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ اس فہرست میں بابر سے آگے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں تباہی مچانے والے طوفان کالمیگی سے ویتنام میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام میں طوفان کی وجہ سے 52 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور تقریباً 2ہزار 600 گھروں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملک کے 6 بڑے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ یا متاثر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ویتنام پہلے ہی ریکارڈ بارشوں اور سیلابوں سے نبرد آزما ہے ۔