نریندر مودی کو صرف الیکشن سے مطلب ہے، ملکارجن کھڑگے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
کانگریس صدر نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو نہ صرف سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ اسکا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی عوام سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے درمیان جاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے مکیش سہنی کے ساتھ ماہی گیروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جیسی مثال ملک میں کہیں دوسری نہیں ہے۔ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بہار کے گیا ٹاؤن میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو نہ صرف سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، بلکہ اس کا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو راہل گاندھی کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ انہیں عوام سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو صرف الیکشن سے مطلب ہے، جب انتخاب آتا ہے تو وہ گھومتے ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے آپ کو (پی ایم مودی کو) ملک چلانے کے لئے وزیراعظم بنایا تھا، میونسپلٹی کے الیکشن میں تشہیر کرنے کے لئے نہیں۔
کانگریس کے صدر نے اپنی تقریر کے دوران بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو موقع پرست ظاہر کیا، بطور ثبوت انہوں نے کہا کہ بی جے پی سماج میں خوف، نفرت اور زہر پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور آئین کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ نتیش کمار نے یہ بات دسمبر 2023ء میں قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کہی تھی، اب وہ بی جے پی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امت شاہ کے تعلق سے وہ کہتے ہیں کہ امت شاہ نے کہا تھا نتیش کمار کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہیں، وہ بھی اپنی بات سے پلٹ چکے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر یہ لوگ موقع پرست ہیں، جو صرف اپنا فائدہ اور کرسی دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم سبھی کو ایسے لوگوں کو اقتدار سے ہٹانا ہے، نہیں تو ہمارا مستقبل برباد ہوجائے گا۔ اپنی تقریر میں کانگریس صدر نے "ووٹ چوری" کا بھی ذکر کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملکارجن کھڑگے نے انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کرتے ہوئے کرتے ہیں مودی کو کے لئے
پڑھیں:
نینسی پلوسی کا امریکی سیاست میں ڈیموکریٹک پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے تقریباً 40 سالہ سیاسی سفر کے بعد کانگریس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نینسی پلوسی نے اپنے آبائی شہر سان فرانسسکو کے عوام کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ مدت کے بعد دوبارہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی۔
85 سالہ پلوسی نے کہاکہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ سان فرانسسکو کے عوام کی نمائندگی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، پلوسی 1987 میں پہلی بار ایک خصوصی انتخاب میں کانگریس کی رکن منتخب ہوئیں اور تب سے وہ مسلسل سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی آرہی ہیں، وہ ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر رہ چکی ہیں، جنہوں نے دو ادوار (2007 تا 2011 اور 2019 تا 2023) میں اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے اعتماد کی بدولت میں نے اپنی سٹی اور اپنے ملک کی نمائندگی دنیا بھر میں فخر کے ساتھ کی، وہ اپنی آئندہ اور آخری پارلیمانی مدت میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور اپنے کیریئر کے اختتامی سال کو ’’باعزت اختتام دینے کی کوشش کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پلوسی کے فیصلے کو امریکی سیاست کے ایک تاریخی باب کے اختتام کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جہاں انہوں نے کئی دہائیوں تک ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔