ٹرمپ اپنے مبالغہ آمیز دعووں کی فہرست طویل کرتے جا رہے ہیں، جے رام رمیش
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے اسی جملے کو طنز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹرمپ آج بھی مودی سے قربت جتانے کی سیاست کر رہے ہیں، جبکہ مودی اس پر خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے مبالغہ آمیز دعووں کی فہرست طویل کرتے جا رہے ہیں، ساتھ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔ جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ ٹریکر آج صبح 59 پر پہنچ گیا ہے، یعنی ٹرمپ کے آپریشن سندور کو رکوانے کا دعویٰ کرنے کی تعداد اب 59 ہوگئی ہے۔ جے رام رمیش اس معاملہ پر لگاتار آواز اٹھاتے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے بیان کی تردید کرنے کی جرأت نہیں کر پاتے۔ اپنی پوسٹ میں جے رام رمیش نے بتایا کہ ٹرمپ نے ایک ہی گفتگو میں تین بڑے دعوے کئے ہیں، پہلا یہ کہ انہوں نے صرف 24 گھنٹوں میں آپریشن سندور ختم کروا دیا تھا۔ دوسرا یہ کہ ہندوستان نے روس سے تیل خریدنا بڑی حد تک بند کر دیا ہے اور تیسرا یہ کہ وہ اکثر وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرتے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ وہ جلد ہندوستان کا دورہ کریں۔
جے رام رمیش نے ان بیانات کے آخر میں طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ اب "ہاؤڈی مودی" اس سب پر کیا کہیں گے۔ جے رام رمیش نے اسی جملے کو طنز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹرمپ آج بھی مودی سے قربت جتانے کی سیاست کر رہے ہیں، جبکہ مودی اس پر خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ کے مطابق ہندوستان نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے تو یہ بات درست نہیں، کیونکہ حالیہ اعداد و شمار اس کے برعکس ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ٹرمپ اکثر ایسے دعوے کرتے ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتے لیکن انہیں اپنے اثر و رسوخ کا مظاہرہ کرنے کے لئے بار بار دہراتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ اگلے سال ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق "نریندر مودی ایک عظیم شخصیت ہیں، ہم اکثر بات کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ہندوستان آؤں"۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ ہندوستان نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہیں کہ ٹرمپ رہے ہیں ٹرمپ کے کہا کہ
پڑھیں:
مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل
مدینہ منورہ اور ریاض کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے عالمی نیٹ ورک 2025 میں شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا
اس طرح سعودی عرب کے 5 شہر عالمی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف کے حامل بن گئے۔
Riyadh and Madinah join UNESCO’s Creative Cities Network alongside Al-Ahsa, Buraidah, and Taif, highlighting Saudi Arabia’s growing footprint in global creativity. pic.twitter.com/SI4aXyKCJT
— CIC Saudi Arabia (@CICSaudi) November 5, 2025
ریاض کو ڈیزائن، مدینہ منورہ اور بریدہ کو گیسٹرونومی (فنِ طعام)، طائف کو ادب اور الاحساء کو دستکاری کے شعبے میں نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: مدینہ منورہ: وژن 2030 کے تحت بہترین اقدامات، زائرین کے قیام کے دورانیے میں دوگنا اضافہ
یہ اقدام اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو پائیدار شہری ترقی میں ثقافت اور تخلیقیت کے فروغ کو بنیاد بناتا ہے اور سعودی شہروں کی تخلیقی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض مدینہ منورہ یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست