2025-08-17@14:07:21 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«راہل گاندھی نے کہا کہ»:
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اسکے افسران اس پر حملہ کررہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائیگا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو کانگریس ثابت کرے گی کہ نریندر مودی ووٹ چوری کرکے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقد "ووٹ رائٹس ریلی" میں کہیں۔ انہوں...
پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے دور حکومت میں ہندوستان ایک "مردہ معیشت" بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے علاوہ ہر کوئی ملک کو درپیش معاشی بحران سے واقف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور...
کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معیشت چند چنے ہوئے سرمایہ داروں کے فائدے کیلئے کام کررہی ہے، جبکہ کروڑوں محنت کشوں، کسانوں اور متوسط طبقے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایکس پر جاری اپنی تازہ پوسٹ میں مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عام ہندوستانی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ حکومت صرف سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اعداد و شمار سچ بولتے ہیں، پچھلے ایک سال میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 17 فیصد، کاروں کی فروخت 8.6 فیصد اور موبائل...
کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو مطلع کرنا ایک جرم تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک بار پھر سوال کیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اس بات پر خاموش ہیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے "آپریشن سندور" کے دوران کتنے طیارے کھوئے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک سچ جاننے کا مستحق ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا "وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف یہ نہیں بتا رہی ہے، یہ نقصان دہ ہے لہذا میں دوبارہ پوچھوں گا، ہم نے کتنے ہندوستانی طیارے کھوئے کیونکہ پاکستان...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہوجائے آئین کی حفاظت کریں گے، لیکن دوسری طرف بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس...