کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہوجائے آئین کی حفاظت کریں گے، لیکن دوسری طرف بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس کی حفاظت ہونی چاہیئے، اس کو پروٹیکشن ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس نفرت پھیلاتے ہیں، ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑاتے ہیں اور ڈراتے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج دہلی کے سیلم پور میں "جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین" نام سے منعقد جلسہ عام سے خطاب کیا۔

ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے اور ہاتھوں میں ہندوستانی آئین کی کاپی لہراتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ "کنیاکماری سے لے کر کشمیر تک" 4000 کلومیٹر ہم اس آئین کو بچانے کے لئے چلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر جی کے آئین پر روز نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا "میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری سیاست اور کانگریس پارٹی کی سیاست میں بالکل صاف ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اس ملک کے سبھی لوگ یکساں ہیں، اس ملک میں نفرت کو محبت کاٹے گی، محبت ہر حال میں تشدد کو کاٹے گی اور ہرائے گی۔ انہوں نے کہا "میرے لئے ہندوستان کا یہی مطلب ہے کہ اس ملک میں نفرت نہ ہو اور غریب سے غریب شخص، ہر ذات کا شخص بڑا سے بڑا خواب دیکھ سکے"۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو کھل کر ہدف تنقید بنایا۔ مودی کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ صرف اڈانی جیسے چند امیروں کے لئے کام کر رہے ہیں اور عوام کی بدحالی پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ اروند کیجریوال کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے بدعنوانی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن سبھی جانتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور کیجریوال نے کہا تھا مہنگائی کم کریں گے، لیکن کیا کم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے، غریب لوگ مزید غریب ہو رہے ہیں اور امیر لوگ مزید امیر ہوتے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ا ا ر ایس ایس بی جے پی اس ملک

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان