چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
جوہانسبرگ: چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا جوہانسبرگ میں انعقاد کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔
انھوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا ، جو نئے عہد میں چین کا ایک اور اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ چین کے نئے ترقیاتی بلیو پرنٹ کی رہنمائی میں، چین کے کھلے پن کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو گا، جس سے دنیا کو مشترکہ مفادات کے مزید مواقع ملیں گے۔ چائنا میڈیا گروپ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی پلیٹ فارم تعمیر کرے گا، “چار گلوبل انیشی ایٹوز” پر عمل کرے گا اور دنیا کے ساتھ عالمی حکمرانی کے “چینی حل” کا اشتراک کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو اگلی خبراستنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کے غزہ پر حملے، 8 فلسطینی شہید رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش، اسرائیل نے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ کے
پڑھیں:
ٹنڈومحمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-2-9
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم۔ امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی غیر قانونی پلاٹنگ اسکیموں کے نام پر عوام سے کروڑوں روپوں کی لوٹ مار جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار نوٹس لیں۔ سندھ عوامی فورم کے رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر کی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق سندھ عوامی فورم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں میں محکمہ آبپاشی کی زمین پر قبضہ کرکے جھوٹے کاغذات بنائے گئے اور ان پر امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی جعلی ہائوسنگ اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ عوام سے ان جعلی اسکیموں کے نام پر کروڑوں روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ ان جعلی اسکیموں کی جال سازی میں محمد بچل پارابی، نذیر پارابی، امجد جونیجواور شان جونیجو شامل ہیں۔ ان افراد نے پہلے محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات بنائے اور عوام کو سستی پلاٹنگ کا جھانسہ دیکر ان کی جمع پونجھی لوٹ لی۔ ان اسکیموں میں سرکاری زمین موجود ہے لیکن ان میں ڈرینج کا سسٹم بنانے کے بجائے ان کو فروخت کیا جارہا ہے اور ان اسکیموں کی ڈرینج لائن کو پھلیلی نہر میں ڈالا جارہا ہے جو کہ انسانی زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ ہم ٹنڈو محمد خان کے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری زمین کے جعلی دستاویزات بناکر ہائوسنگ اسکیم بنانے والے جال سازوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگر سندھ عوام فورم کی جانب سے بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔