2025-08-15@02:23:15 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«سلور میڈل»:

    پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ کے فائنل سے ناسازی طبع کے باعث دستبردار ہوگئے۔ تاہم وہ ملک کے لیے چین سے چاندی کا تمغہ لانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے نور زمان چینگدو شہر میں جاری ورلڈ گیمز میں اسکواش پلیٹ ایونٹ کےفائنل میں بیماری کی وجہ سے رنر اپ رہے۔ فائنل میں نور زمان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے وین نائیکرک سے تھا۔ مزید پڑھیے: ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے 7 میڈلز جیت لیے، وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین بخار میں مبتلا نور زمان اپنی پوری توانائی سے شرکت نہ کر سکے اور پہلے 2 سیٹ ہارنے...
    پاکستانی طلبا نے ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے شرکت کی۔ خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علی افضال محمد نے ’انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں گولڈ میڈل جیتا،علی افضال محمدنے ’سلیپ پوڈ‘ بنانے پر گولڈ میڈل جیتا۔ سلیپ بورڈ دو گھنٹے میں دس گھنٹے جتنی آرام دہ نیند دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بولان میڈیکل کالج کے ملک شہاب الدین سید نے ’سسٹین ایبلیٹی‘ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ملک شہاب الدین نے سمندری حیات کو بچانے کے لیے تین مؤثر حل پیش کیے۔ نسٹ یونیورسٹی کے حاشر اسحاق نے مائیکرو چپ کا...
    پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد پہلوان انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دین محمد پہلوان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل العمری کی وجہ سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔ دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتا، اس کامیابی نے دنیائے کھیل میں پاکستان کی الگ شناخت متعارف کروائی تھی۔ دین محمد اس سال فروری میں 100 سال کے ہوئے تھے۔ بیٹے کے مطابق  نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور ادا کی جائے گی۔ پہلوان دین محمد کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار اور صدر لاہور...
    لاہور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے...
    لاہور: ایشین والی بال نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ بحرین میں کھیلے گئے ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بحرین نے ہرایا تھا۔ اس موقع پر ٹیم مینیجر امداد اللہ میمن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی، ہماری ٹیم کے بعض کھلاڑی انجری مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے فائنل نہ جیت سکے۔ کپتان اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن قطر کو ہرانا ہماری بڑی کامیابی تھی،...
    نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
    ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ گوجرانوالہ کے مقصود امجد راٹھور صاحب کو ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن...
    ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
    علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے عمر کے لحاظ سے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ ایک کو فائنل میں سخت مقابلے کے جیت نہ مل سکی اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز (سحرش علی، مہوش علی اور ماہ نور علی) کے نام...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ پارہ اور وانیہ خان نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ میںخواتین سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا ،بوائز میں سی ایف سی سندھ اور خیبر پختونخوا کے فائٹرز نے میدان مار لیا ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائٹس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق تھے جبکہ اس موقع پرچیئر مین کے ایف سی ایل ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ، ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ ،امان...
    پاکستان کے ریسلر، کِک باکسر اورمارشل آرٹس کے ماہر سمیرعلی نے ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کر لیا ہے۔ نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025 میں پاکستانی ریسلر، کِک باکسر اور مارشل آرٹس کے ماہر(گرین چیتا) سمیرعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلورمیڈل اپنے نام کیا ہے۔ سمیرعلی نے نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں مارشل آرٹس لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کی، سمیرعلی کا یہ تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے۔ اس سے قبل وہ آذربائیجان اورساؤتھ ایشین چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اوربڑااعزاز ہے۔ پاکستان کی ایتھلیٹس سوسائٹی نے سمیرعلی کے لیے نیک خواہشات کا...
۱