ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اورثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے لیے سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا، گزشتہ روز ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مارا، اس دوران گروپ کے عملے نے وہاں موجود ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم اس کے باوجود بھی بیشتر ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا۔ عطا اللہ تارڑ کے مطابق ہسپتال کے اندر ریکارڈ اور کیش رکھا گیا تھا اور ایمبولینس کو ان دستاویزات اور کیش کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ہسپتال میں یہ ریکارڈ اس لیے بھی رکھا گیا تھا کہ کس کو شک نہ پڑے، قبضے میں لیا گیا ریکارڈ غیر قانونی ٹرانزیکشن اور حوالہ ہنڈی کو ثابت کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے کئی کیسز میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں، ان دونوں کے چیف فنانس آفیسر (سی ایف او) بحریہ ٹاؤن عامر رشید سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور اس کے شواہد بھی ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں، بحریہ ٹاون کے اعلیٰ حکام بھی حوالہ ہنڈی کے ان ملزموں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑا منی لانڈرنگ کا ریکٹ چل رہا تھا، جس میں بہت بڑی رقم پاکستان سے باہر بھیجی جا رہی تھی، ایک ارب 12 کروڑ روپے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد امید ہے تحقیقات میں مزید رقم بھی سامنے آئے گی۔

عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو تحقیقات کی شروعات ہوئی ہیں، جس میں ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف ثبوت سامنے آئے ہیں، ہسپتال کا سیٹ اپ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے غیر قانونی طور پر اربوں روپے باہر بھیجےگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بینکنگ چینل یا قانونی طریقے سے باہر منتقل نہیں ہوئی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران بحریہ ٹاؤن کے اسٹاف نے ریکارڈ کو آگ کیوں لگائی؟ اگر اس میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں تھی اور ہسپتال میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو رہا تھا تو اس ریکارڈ کو جلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن غیر قانونی طریقے سے ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیج رہے تھے، یہ کرپشن کا ایک بہت بڑا ریکٹ ہے، جس میں بہت سے لوگ شامل ہیں اور یہ ان کے جرم کو ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اس حوالے سے کام کر رہی ہے، مفرور لوگوں کی لوکیشن بھی ملی ہیں ان تک بھی جلد پہنچ جائیں گے، ایسے لوگوں کو کہوں گا خود کو قانون کے حوالے کر دیں، مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے، یہ ریکٹ بہت دیر چل نہیں سکتا، اس حوالے سے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اربوں روپے ملکے سے باہر بھیجے گے، انہوں نے بھاگنے کی بھی کوشش کی، کبھی یہ لوگ مظلومیت کا لبادہ اُڑھ لیتے ہیں، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوا، ان لوٖگوں کو ہر جگہ پر جواب دینا ہوگا، ملک ریاض اور بحریہ گروپ کے کرپشن میں ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، انہوں نے غیر قانونی معاملات کیے اور ہنڈی حوالے میں ملوث رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاون کے رہائشیوں کو اس حوالے سےکوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی معاملہ ہے، رہائشیوں کے حقوق کو خطرہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن وفاقی وزیر اطلاعات بحریہ ٹاؤن کے منی لانڈرنگ تحقیقات میں کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون حوالہ ہنڈی ایف ا ئی اے ریکارڈ کو انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بلدیہ ٹاؤن کھنڈر بن چکا‘ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ‘منعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں ان کی آمد پر نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ حب ڈیم سے قریب ہونے کے باوجود بلدیہ ٹاؤن پانی سے محروم ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کی ٹوٹی سڑکیں اور تباہ حال سیوریج سسٹم پیپلز پارٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلدیہ ٹائون کھنڈر بن چکا ہے ، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ، پیپلز پارٹی عوام پر خرچ کرنا نہیں صرف کرپشن کرنا جانتی ہے ۔ انہوں نے قابض میئر مرتضیٰ وہاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، وہ جگہ جگہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات بتاتے پھرتے ہیں، بلدیہ ٹاؤن میں آکر اور پریس کانفرنس کر کے بلدیہ ٹائون کے حسابات اور اپنی کارکردگی کیوں نہیں بیان کرتے ؟ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے قبضے سے تنگ آچکے ہیں ۔ انہوں نے یاسر حیات کو ایک پڑھی لکھی نوجوان قیادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔اس سے پہلے بھی بلدیہ ٹاؤن میں جب جماعت اسلامی کو اختیارات ملے تو جماعت اسلامی نے کام کر کے دکھایا ہمارے بزرگوں نے اس علاقے کی بڑی خدمت کی ہے ، یاسر حیات بھی اسی خدمت کا تسلسل ثابت ہوں گے۔فضل احد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یو سی 8 کے الیکشن میں سب سے بہترین، دیانت دار اور جرأت مند نوجوان قیادت کو میدان میں اتارا ہے۔ عوام نے جس طرح اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے، 24 ستمبر ترازو کی فتح کا دن ہوگا، عوام پیپلز پارٹی کی قبضہ گیر سیاست سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نہ صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دیں بلکہ اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے ہمارے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ اس بار کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی نوجوان قیادت یاسر حیات کی عوامی حمایت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس بوکھلاہٹ میں عوام سے جھوٹے وعدے اور دعوے کیے جا رہے ہیں۔محلوں میں پانی کے پائپ ڈال کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں اور دعوؤں میں آنے والے نہیں ، جن کی حب کینال ایک مہینے میں بہہ گئی وہ کیا بلدیہ ٹاؤن کی لائنوں میں پانی فراہم کر یں گے ۔کراچی میں پانی کے تمام منصوبے جماعت اسلامی نے مکمل کیے نعمت اللہ خان کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت نے کراچی کے لیے ایک قطرہ پانی کا اضافہ نہیں کیا۔یاسر حیات نے کہاکہ وہ اپنی قیادت اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ جتنے اختیارات ملیں گے، اس سے بڑھ کر کام کر یں گے ۔ ہم بغیر اختیارات کے ’’بنو قابل‘‘ جیسے پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دے رہے ہیں اور الخدمت کے پلیٹ فارم سے فلاحی کام کر رہے ہیں۔ عوام اب الیکشن سے 2 دن پہلے پائپ ڈالنے اور سڑک کی کارپیٹنگ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔آج الیکشن سے پہلے روڈ بنانے والے الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،امیر ضلع غربی مولا نا مدثر حسین انصاری ،اورنگی ٹاؤن یوسی 1 چیئر مین کے لیے نامزد امید وار خورشید عالم انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں، پرویز لوسر
  • بلدیہ ٹاؤن کھنڈر بن چکا‘ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ‘منعم ظفر خان
  • ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اوپن نیلامی کا اعلان
  • مدیحہ نقوی کا انکشاف: غیبی طاقت انکے بال کھینچتی رہی
  • کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 494 ملزمان گرفتار
  • پی پی ایل کے خالص منافع میں مالی سال کے دوران 19فیصد کمی ریکارڈ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
  • پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا، عطا تارڑ