—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے بطور گواہ بیان قلمبند کروا دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کے کیس میں عطا تارڑ گواہی کے لیے پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کل مجھے خود کہا تھا وہ پیش ہوں گے، آج پتہ چلا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔

10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل

لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔

 عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آج عطا تارڑ کی گواہی ریکارڈ کر لیتے ہیں اس پر جرح بعد میں کر لیجیے گا۔

عطاء تارڑ نے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے روبرو پیش ہو کر بیان میں کہا کہ شہباز شریف ایک اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدان ہیں، کیس کے مدعا علیہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں سزا یافتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے 2017 میں ٹی وی پروگرام میں شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ پانامہ لیکس پر انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جانتے بوجھتے جھوٹے الزام عائد کیے، ان الزامات سے شہباز شریف کی ساکھ متاثر ہوئی، بانی ہی ٹی آئی نے یہ الزامات متعدد بار دہرائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے شہباز شریف ٹی آئی نے ارب روپے کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری