بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14دہشت گرد ہلاک، 3اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک آپریشن میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی قابل اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی، جن میں علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں جوابی کارروائی کی گئی اور شدید جھڑپ کے نتیجے میں 8 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم فتن الخوارج سے تھا اور وہ صوبے میں مختلف نوعیت کے حملوں، سرکاری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔یہ کامیاب آپریشن بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری موثر کارروائیوں کا تسلسل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فتن الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف یہ آپریشنز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے عوام سے پرامن ماحول برقرار رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بھی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فتن الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی، جس میں خوش قسمتی سے سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ دہشت گرد بلوچستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور ان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے میں پہنچ گیا سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک ، پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے نے رمضان المبارک کے درمیان آفیسرز کی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیز لگا دیں ، نوٹیفکیشن سب.

.. کاروباری برادری کی سہولت کے لیے چیمبر میں مزید فزسلیٹیش ڈسکسس قائم کیے جائیں گے، سردار طاہر محمود سفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں میں سی ٹی ڈی گرد ہلاک

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار