وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم27 ویں آئینی ترمیم پرایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم بلدیاتی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور ن لیگ سے معاہدے کے نکات اٹھائے گی، ایم کیو ایم حکومت پر ترمیم میں اپنے نکات شامل کرانے پر بھی زور دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع،27ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار،اگلے ہفتے منظوری کا امکان
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی
حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا،ذرائع
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اراکین شامل ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔