27 ویں آئینی ترمیم، ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے آج ملاقات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ایم کیو ایم کے حوالے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 27 ویں آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرے گی۔
اسلام آبادایوان بالا میں اپوزیشن کے رکن سینیٹر.
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے حمایت کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا تھا کہ حکومت آئینی ترمیم لا رہی ہے اور لائے گی، پیپلز پارٹی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں اور اب دیگر اتحادیوں کو لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم حکومت کی ہے، یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی، حکومت سے کہتا ہوں کہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں لائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کا مقصد عدالتی عمل پر ابہام دور کرنا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم؛ حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری
اسلام آباد:27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے چیمبر میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ججوں کے ٹرانسفر، کیسز کے ٹرانسفر اور آرٹیکل 243 پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمن اور نوید قمر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن ایوان بالا میں نمبر گیم پورے کرنے کے لیے متحرک ہیں اور وہ بار بار سینیٹ ہال اور میٹنگ والے بند کمرے کے چکر لگا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان آئینی ترمیم کے حوالے سے 2 نکات پر تاحال ڈیڈ لاک ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد ہی مجوزہ ترامیم ایوان میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔