ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا ویمنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 339 رنز کا مشکل ہدف بھارتی بیٹرز نے 48.3 اوورز میں پورا کر کے شائقین کو حیران کردیا۔

آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.

5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔ فوبی لچ فیلڈ نے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلس پیری نے 77 اور ایشلی گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرنی اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا ویمنز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جمیما روڈریگز نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے، ان کے ساتھ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 167 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور اینابیل سدھرلینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گی، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فائنل میں

پڑھیں:

انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-01-8
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز پرڈھیر ہوگئی، حذیفہ احسن 70 رنز کسیاتھ نمایاں رہے، کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔بھارتی بلے باز آیوش مہاترے 38، ویبھو سوریاونشی 5، ویہان ملہوترا 12 اور ویڈانت ترویدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ابھیگیان کنڈو 22، آرون جارج 85، کھیلان پٹیل 6، کنشک چوہان 46، ہینل پٹیل 12 اور دیپیش دیویندرن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے 3، 3، نقاب شفیق نے 2 جبکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پرو ہاکی لیگ، پاکستان کو لگاتار چوتھی شکست، ارجنٹائن نے 5-1 سے ہرادیا
  • آسٹریلیا: فائرنگ، 16 ہلاک
  • انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
  • انڈر19 ایشیا کپ : بھارت نے پاکستان کو 90رنزسے ہرادیا
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
  • آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی