ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کامیابی سے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان نمائش کا انعقاد کراچی ایکسپو میں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی نمائش پاکستان کی کنزیومر ٹریڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔
ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار اور تاریخی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
نمائش میں 52,000 سے زائد کاروباری و عوامی وزیٹرز کی شرکت، جن میں امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور کارپوریٹ خریدار شامل تھے۔
شرکاء کی بھرپور شرکت پاکستان کی بڑھتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ چار روزہ نمائش کے دوران 123 ملین ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے پائے۔
انڈونیشین پویلین میں 11 ممتاز کمپنیوں کی کامیاب شرکت ہوئی جبکہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی و ثقافتی تعلقات کو فروغ ملا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔