بالی وڈ کی حالیہ پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ میں پاکستان مخالف کردار ادا کرنے والی اداکار ارجن رامپال نے اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس سے 6 سالہ تعلق کے بعد منگنی کرنے کی تصدیق کردی۔

بالی وڈ فلم ’دھرندر‘، ’را ون‘، ’راجنیتی‘، اور ’اوم شانتی اوم‘ سمیت درجنوں فلموں میں اداکارہ کے جوہر دکھانے والے ارجن رامپال نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس کے ہمراہ ریا چکرورتی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

        View this post on Instagram                      

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے اپنی گرل فریند گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ اعلان پہلی بار آپ کی پوڈ کاسٹ میں کررہے ہیں۔

اداکارہ وماڈل گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس نے بھی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک شادی نہیں کی لیکن شادی کی تیاریاں جاری ہیں، کیا معلوم جلد ہی ہوجائے۔

یاد رہے کہ گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور انہوں نے محض 16 برس کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کردیا تھا، وہ ماڈلنگ کے علاوہ وہ چند فلموں اور میوزک ویڈیوز میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

ارجن رامپال اور گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں بھی ہیں، تاہم انہوں نے اب شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل، ارجن رامپال نے ایک پوڈکاسٹ میں شادی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اور گیبریلا دونوں سمجھتے ہیں کہ ان کا رشتہ قانونی لیبل کے بغیر بھی مکمل ہے۔

واضح رہے کہ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس سے تعلق سے پہلے ارجن رامپال نے ماڈل مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جن سے اداکار کی دو بیٹیاں ہیں، تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان علحیدگی ہوگئی تھی اور 2019 میں باضابطہ طلاق ہوگئی تھی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارجن رامپال نے اپنی گرل نے اپنی

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش