انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تاخیر کشمیری نظربندوں سے متعلق مقدمات میں بھارتی عدالتوں کے متعصبانہ اور امتیازی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے اپنے نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت ملتوی کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کیس کو طول دینے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر بار بار التوا ایک پرانہ ہتھکنڈا ہے جس کا مقصد کشمیری سیاسی رہنمائوں کو بروقت عدالتی ریلیف کے بغیر سلاخوں کے پیچھے رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تاخیر کشمیری نظربندوں سے متعلق مقدمات میں بھارتی عدالتوں کے متعصبانہ اور امتیازی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ منصفانہ اور فوری فیصلے کے بغیر طویل نظربندی کشمیری رہنمائوں کو ان کے سیاسی نظریے کی سزا دینے کا ایک ہتھکنڈا بن گیا ہے، جبکہ انہیں ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل بنیادی قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالتیں غیر جانبدارانہ طور پر انصاف فراہم کرنے کے بجائے سرکاری بیانیے کی ترجمان بنی ہوئی ہیں اور وہ قانونی عمل کو سیاسی جبر کے آلات میں تبدیل کر رہی ہیں۔

ارشد اقبال نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مجموعی صورتحال بدستور ابتر ہے، ہزاروں سیاسی کارکن اور نوجوان جیلوں میں بند ہیں جن میں بہت سے کالے قوانین کے تحت جموں و کشمیر سے باہر بھارت کی جیلوں میں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو غیر انسانی سلوک اور طبی امداد سمیت بنیادی سہولیات سے محرومی کا سامنا ہے جس کا مقصد ان کے حوصلے پست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا صرف نظربندوں تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کے اہلخانہ باالخصوص عمر رسیدہ والدین، خواتین اور بچے محدود رسائی، مہنگے سفری اخراجات اور اپنے پیاروں کی خیریت کے حوالے سے مسلسل غیر یقینیت کی وجہ سے شدید جذباتی، مالی اور نفسیاتی صدمے برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

ڈی ایف پی کے ترجمان نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بھارت پر متنازعہ علاقے میں جبری نظربندیاں ختم کرنے، کشمیری سیاسی قیدیوں کے منصفانہ اور بروقت ٹرائل کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے دبائو ڈالیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ