ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف پھیلانے کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے کیس میں برطانوی نژاد پاکستانی شہری ملزم عاقب خان کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل ملزم عاقب کا کہنا تھا کہ میرا موکل برطانوی شہری ہے اس کو پاکستانی قوانین کا علم نہیں تھا، یہ دہشت گردی کا کیس ہی نہیں بنتا پولیس نے جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی قوانین کی زیادہ پاسداری کرنی چاہیے، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے اس نے ٹریفک اہلکار کو جان سے مارنا تھا، کمرشل ایریا میں ملزم نے خوف و ہراس پھیلایا، جس کی ویڈیو ثبوت موجود ہے، مختلف عدالتی نظیریں موجود ہیں پبلک مقامات پر خوف و ہراس پھیلانا دہشت گردی بنتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم عاقب خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت پاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا، لیاقت بلوچ حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا:آسٹریلوی وزیرداخلہ جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان.

.. خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: درخواست ضمانت خارج کی درخواست ضمانت اہلکار کو

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا