اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا، لیاقت بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز

لاہور:(آئی پی ایس)
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آسٹریلیا میں یہودیوں کی تقریب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن دو قومی نظریہ کے دشمنوں اور ہندوستان کے آلہ کاروں کے لیے عبرت ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام مشترکہ دشمن ہندوستان کے عزائم سے آگاہ ہوگئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے دھرنے ہوں گے، اسلام آباد اور صوبائی حکومتیں عوام سے مذاق بند کرکے بااختیار بلدیاتی نظام دیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی، پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا:آسٹریلوی وزیرداخلہ حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا:آسٹریلوی وزیرداخلہ جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان.

.. خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں یہودیوں لیاقت بلوچ

پڑھیں:

سڈنی حملہ دہشت گردی،یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا
وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں پر حملہ قرار دے دیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر اتوار کی شام ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے۔انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ تحفظ کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہودی کمیونٹی سمیت آسٹریلیا کے تمام لوگوں کو قومی اتحاد کے ذریعے تحفظ فراہم کریں گے۔ البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ فوری ایکشن کی وجہ سے بہت ساری جانیں بچ گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملہ دہشت گردی،یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
  • یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ: نیتن یاہو کا آسٹریلیا پر الزام، سفارتی حلقوں کی تنقید
  • سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پرفائرنگ ،12ہلاک، متعدد زخمی
  • سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
  • سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی
  • شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے
  • قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ آئین سے کھیلنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ لیاقت بلوچ
  • بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، لیاقت بلوچ
  • کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ ضیاء اللہ