کوئٹہ : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،پارلیمانی سیکرٹری سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-08-6
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔کوئٹہ سے صوبائی الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری نے ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی تھی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پرنوٹس لیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے لیاقت لہڑی کو کل وضاحت کیلیے طلب کرلیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔