Al Qamar Online:
2026-07-23@23:29:44 GMT

بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا انتقال کرگئے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کے انتقال کی خبر خود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ 

سنیل ملہوترا کا انتقال 14 فروری کو دہلی میں ہوا تھا اور اداکار سدھارتھ آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنیل ملہوترا طویل عرصے سے علیل تھے اور لمبے عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔

اداکار کے قریبی شخص نے بتایا ہے کہ سدھارتھ اپنے والد کے بے حد قریب تھے اور یہ نقصان نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، تاہم یہ جوڑا کچھ وقت مزید دہلی میں اہلِ خانہ کے ساتھ گزارے گا۔  

یاد رہے کہ سابق مرچنٹ نیوی کمانڈر سنیل ملہوترا کو سدھارتھ کی بچپن اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا۔



سلمان خان کے والد اسپتال میں داخل، سب بہن بھائی پہنچ گئے

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے والد کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر معمولی دیانت داری، اصول پسندی اور تہذیب کے مالک انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ ایسے اقدار کے ساتھ زندگی گزاری جو کبھی جھکے نہیں۔  

 

اداکار نے مزید لکھا کہ سمندروں کی کمان سنبھالنے والے مرچنٹ نیوی کے کیپٹن سے لے کر بیماری کا خاموشی سے بہادری کے ساتھ سامنا کرنے تک، انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جب کہ فالج کے باعث وہیل چیئر تک محدود ہونے کے باوجود ان کے حوصلے ہمیشہ بلند رہے۔ 

بالی ووڈ اسٹار نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’پاپا، آپ کی دیانت داری میری میراث ہے۔ آپ کی طاقت ہر روز میری رہنمائی کرتی ہے، آپ کی مثبت سوچ آج بھی اس خاندان کو جوڑے ہوئے ہے مگر جو خلا آپ چھوڑ گئے ہیں وہ ناقابلِ پیمائش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جو کچھ بھی ہوں، آپ کی بدولت ہوں، اور میں ہمیشہ آپ کا نام، آپ کی اقدار اور آپ کی روشنی کو آگے لے کر چلوں گا۔  

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے والد کے ساتھ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے