سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے سلیم خان کے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور آج ان کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی فلم اسکرین رائٹر کو گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آ گئی تھی۔واضح رہے کہ سلیم خان نے اپنے سابقہ رائٹنگ پارٹنر جاوید اختر کے ساتھ فلم شعلے، ہاتھی میرے ساتھی، زنجیر اور مسٹر انڈیا جیسی یادگار فلمیں تحریر کیں۔اُنہوں نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین سلیم خان کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔