سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سرجری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے سلیم خان کے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور آج ان کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی فلم اسکرین رائٹر کو گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آ گئی تھی۔
واضح رہے کہ سلیم خان نے اپنے سابقہ رائٹنگ پارٹنر جاوید اختر کے ساتھ فلم شعلے، ہاتھی میرے ساتھی، زنجیر اور مسٹر انڈیا جیسی یادگار فلمیں تحریر کیں۔
اُنہوں نے 24 نومبر 2025ء کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلیم خان
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :