سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیل جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کراچی: (نیوزڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیل جاری کردی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر 2020ء سے جنوری 2026ء تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 لاکھ 1 ہزار 764 روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کھولے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق 65 ماہ میں ان کھاتوں میں 11 ارب 92 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، ان میں سے 7 ارب 65 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال کئے جاچکے ہیں اور مزید 1 ارب 96 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپازٹس 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روشن ڈیجیٹل اکاو کروڑ ڈالر اکاو نٹس
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔