درآمدات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ، پاکستانی 106 ارب کی چائے پی گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی برآمدات کے مقابلے غیرملکی درآمدات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔
دستاویز کے مطابق مالی سال کے 7 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات صرف 18 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 40 ارب روپے سے بھی بڑھ گئیں۔ پاکستانیوں نے 106 ارب روپے کی صرف چائے پی گئے جبکہ آئی ایم ایف کے قرض کی ایک قسط سے زیادہ کے صرف سمارٹ فون ہی باہر سے منگوائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 2.
دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری 7 ماہ میں 106 ارب روپے یعنی 38 کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے، غذائی اشیاء کی امپورٹ میں 19 فیصد اضافہ ہوا،مجموعی حجم 5.50 ارب ڈالر رہا۔ دودھ، مکھن، کریم، خشک میوے، مصالحے، پام و سویا بین آئل، دالیں بھی امپورٹ ہوئیں۔
چینی کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا،17 کروڑ 46 لاکھ ڈالر یعنی 49 ارب روپے کی امپورٹ ہوئی، مشینری کی درآمد میں 13 فیصد اضافہ، حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، کاروں، بسوں سمیت ٹرانسپورٹ کی امپورٹ بھی 94 فیصد بڑھ گئی۔
جولائی تا جنوری 2.29 ارب ڈالر کی کاریں اور ٹرانسپورٹ سامان درآمد کیا گیا، کاروں کی امپورٹ 137 فیصد اضافے سے 1.14 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرعی آلات اور کیمکلز کی امپورٹ میں 8.90 فیصد اضافہ،6.27 ارب ڈالر ہوگئی۔
جولائی تا جنوری پیٹرولیم کی امپورٹ 4.39 فیصد کمی سے 9 ارب ڈالر رہی، ٹیکسٹائل اشیاء کی امپورٹ بھی 4.22 فیصد کمی سے 3.94 ارب ڈالر رہی، سونے چاندی سمیت دھاتوں کی امپورٹ میں 19 فیصد اضافہ،3.87 ارب ڈالر ہوگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد اضافہ کی امپورٹ سے زیادہ ارب ڈالر ارب روپے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔