فروری 2024 میں بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع انتخابی بانڈز اسکیم کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے تحت افراد اور کارپوریشنز سیاسی جماعتوں کو گمنام چندہ دے سکتے تھے۔

تاہم 2018 میں نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس اسکیم کے ذریعے 2018 سے 2024 تک تقریباً 2 ارب ڈالر سیاسی جماعتوں کو منتقل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری مانگیں پوری کرو، انڈیا میں 30 کروڑ ملازمین کی ’بھارت بند‘ ہڑتال کا آغاز

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس میں نصف سے زائد رقم حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بی جے پی کو ملی، جو 2014 سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ سیاسی چندہ عطیہ دہندگان کو پالیسی سازی تک رسائی اور اثر و رسوخ فراہم کرتا ہے۔

During 2018-19, BJP received around 475 crore from corporates as donation.

Tata’s Progressive electoral trust contributed 75% of that i.e. around 360 crores. The same Ratan Tata who had gushed about how “credit goes to Mr. Modi” for making Gujarat most investor friendly state.

— Anubhav Singh (@lucifer_damned) October 8, 2021

شفافیت کے حامیوں نے اس فیصلے کو جمہوریت کے حق میں اہم قدم قرار دیا تھا۔

تاہم آج 2 برس بعد دستیاب اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی کمپنیوں کی سیاسی فنڈنگ میں کمی نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: افغانستان اور بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث، خطے کی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے

بانڈز کے خاتمے کے بعد کارپوریشنز نے 2013 میں متعارف کرائے گئے ’الیکٹورل ٹرسٹس‘ کا رخ کیا، جو مننموہن سنگھ کی کانگریس حکومت کے دور میں قائم کیے گئے تھے۔

ان ٹرسٹس میں عطیہ دہندگان کی شناخت ظاہر کرنا لازمی ہے مگر اس نسبتاً شفاف نظام نے بڑی رقوم کی ادائیگی کا رجحان کم نہیں کیا۔

مالی سال 25-2024 میں 9 الیکٹورل ٹرسٹس نے مجموعی طور پر 459.2 ملین ڈالر سیاسی جماعتوں کو دیے، جن میں سے 378.6 ملین ڈالر یعنی 83 فیصد بی جے پی کو ملے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کو تقریباً 36 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد جبکہ باقی رقم دیگر جماعتوں کو ملی۔

واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار سپریم کورٹ کی پابندی کے بعد پہلے مکمل مالی سال کے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: صحافی کو ایڈانی گروپ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

ٹاٹا گروپ اور موروگپا گروپ جیسے 2 بڑے صنعتی گروپ نمایاں اس نوعیت کی سیاسی فنڈنگ میں نمایاں رہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع دستاویزات کے مطابق ٹاٹا گروپ سے منسلک 15 کمپنیوں کے تعاون سے قائم پروگریسو الیکٹورل ٹرسٹ نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل تقریباً 110.2 ملین ڈالر 10 جماعتوں میں تقسیم کیے، جن میں سے 91.3 ملین ڈالر بی جے پی کو ملے۔

ٹاٹا گروپ کے عطیات ایسے وقت میں سامنے آئے جب حکومت نے گجرات اور آسام میں 15.2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سیمی کنڈکٹر منصوبوں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا مشینری بے نقاب: وزارتِ دفاع کا ڈی پی آر کیسے بیانیہ بناتا ہے اور اس پر کتنا خرچ آتا ہے؟

جن کے ساتھ تقریباً 5.3 ارب ڈالر کی حکومتی مراعات بھی شامل تھیں، دونوں ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔

اسی طرح فروری 2024 میں حکومت نے موروگپا گروپ کی کمپنی سی جی پاور کے سیمی کنڈکٹر منصوبے کی منظوری دی، جس پر تقریباً 870 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اسے بھی مرکزی و ریاستی مراعات حاصل ہوئیں۔

مزید برآں مورگپا گروپ کی ایک اور کمپنی کی جانب سے دی گئی 15 ملین ڈالر سے زائد رقم مکمل طور پر بی جے پی کو منتقل کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹورل ٹرسٹ برلا گروپ بھارت بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی فنڈنگ کارپوریٹ کانگریس کمپنیز ایکٹ نریندر مودی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برلا گروپ بھارت بی جے پی کارپوریٹ کانگریس کمپنیز ایکٹ جماعتوں کو بی جے پی کو ملین ڈالر

پڑھیں:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیا انڈسٹری، پیکا قوانین اور صحافیوں کے فلاحی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سینیٹر عبدالشکور، سینیٹر سید وقار مہدی، سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر جان محمد نے شرکت کی۔

کمیٹی کو این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا  کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

کمیٹی نے فلم "بلھا" میں حضرت بابا بلھ شاہ کے امن کے پیغام کی مبینہ غلط ترجمانی کا بھی نوٹس لیا، اور مشاہدہ کیا کہ فلم نے معروف صوفی بزرگ کی پرامن تعلیمات کو مرکزی کردار کے ذریعے تشدد اور بندوقوں سے جوڑ کر مسخ کیا ہے۔ اراکین نے اس بنیاد پر سوال اٹھایا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز نے اس فلم کی منظوری کس طرح دی۔ اگرچہ سنسر بورڈ کے چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ فلم پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز سے بھی منظور شدہ ہے، تاہم کمیٹی نے اس توجیہہ کو مسترد کر دیا۔ اراکین نے سنسر بورڈ کے ارکان کی تقرری کے معیار پر بھی سوال اٹھایا اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی تقرریوں کے لیے ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار وضع کرے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

تفصیلی غوروخوض کے بعد، کمیٹی نے سفارش کی کہ فلم "بلھا" کے پروڈیوسرز کو کہا جائے کہ وہ اس کا نام تبدیل کریں اور وہ قابلِ اعتراض مکالمہ ہٹائیں جس میں مرکزی کردار نے خود کا موازنہ بابا بلھ شاہ سے کیا ہے، بصورت دیگر فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کی جائے جس میں یوٹیوب سے اس کا ممکنہ اخراج بھی شامل ہو۔

کمیٹی کو وفاقی حکومت کے ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی طرف سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے فلیٹس اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ میڈیا ورکرز کے کوٹے کے تحت الاٹمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ صحافیوں کے کوٹے سے متعلق مسائل ابھی تک حل طلب ہیں۔ اس طویل تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، کمیٹی نے اپنی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی اور مسئلے کے حل کو آسان بنانے کے لیے سینیٹرز پرویز رشید، وقار مہدی اور عبدالشکور پر مشتمل ایک مانیٹرنگ سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر سرمد علی نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ معاملے کا جائزہ لینے، موجودہ پالیسی پر نظرثانی کرنے اور ایک ماہ کے اندر الاٹمنٹس کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر صحافیوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ کمیٹی نے مستقبل کی ہاؤسنگ سکیموں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے کوٹے میں اضافے کی بھی سفارش کی اور ایک مخصوص ہاؤسنگ لون سکیم متعارف کرانے یا موجودہ وفاقی حکومت کے ہاؤسنگ فنانس کے اقدامات کے تحت صحافیوں کو ترجیح دینے کی تجویز دی۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) نے بھی کمیٹی کو علاقائی اخبارات کے اشتہاری کوٹے کے بارے میں بریفنگ دی۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ پالیسی کے تحت سرکاری اشتہارات کا 25 فیصد حصہ علاقائی اخبارات کے لیے مخصوص ہے۔ تاہم، اراکین نے اس پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیا، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان سے۔ قائم مقام چیئرمین نے پی آئی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ 25 فیصد کوٹے کی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے، جس میں عوامی سطح پر معلومات کی ترسیل میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں لسانی اخبارات بھی شامل ہوں۔

کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو درپیش مسائل پر بھی مزید تبادلہ خیال کیا۔ یہ بتایا گیا کہ 353 کمیوٹیشن کیسز تحال زیر التوا ہیں اور ریڈیو پاکستان وفاقی حکومت کے گران্ট-اِن-ایڈ کے ذریعے چل رہا ہے۔ حکام نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم پہلے ہی ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور اے پی پی سے متعلقہ بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں۔ قائم مقام چیئرمین نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے مطالبات بھی وزیراعظم کی کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں اور اس معاملے کے جلد از جلد حل کا مطالبہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا