مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی، انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد اضافے کا امکان: پی ٹی اے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن اور ادارے کے ممبران نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے متعلق نیوز کانفرنس میں اہم اعلانات کیے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ امیدوار کمپنیاں 27 فروری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتی ہیں۔ ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر سیکیورٹی ڈپازٹ (بینک گارنٹی) جمع کرانا ہوگی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی پلاننگ فلاپ، ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ کب آرہا ہے؟
سپیکٹرم کی دستیابی اور حکومتی اقداماتڈی جی لائسنسنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے پاکستان اس وقت خطے میں نچلے درجے پر تھا، جو ایک بڑا چیلنج تھا۔ تاہم حکومت نے 597.
ان کے مطابق کوالٹی آف سروس اور کوریج بڑھانے کے لیے سپیکٹرم نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فائیو جی لانچ کے لیے 9 سالہ مرحلہ وار پروگرام تیار کیا گیا ہے۔
رول آؤٹ پلان اور کوریجہر آپریٹر ہر سال ایک ہزار نئی سائٹس لگائے گا۔ ان میں سے 200 سائٹس ان علاقوں میں ہوں گی جہاں نیٹ ورک کے مسائل ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں کے لیے باقاعدہ کوریج پلان جمع کرانا ہوگا۔ ٹاور فائبرائزیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: فائیو جی کے اجرا کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف
فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ ڈی جی لائسنسنگ نے واضح کیا کہ فائیو جی سروسز فوری طور پر پورے ملک میں دستیاب نہیں ہوں گی بلکہ مرحلہ وار توسیع کی جائے گی۔
رفتار اور تکنیکی تفصیلاتپہلے 2 سال کے لیے فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کم از کم 20 ایم بی پی ایس مقرر کی گئی ہے۔ فائیو جی لانچ کے وقت ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہوگی۔ تخمینہ ہے کہ فائیو جی آکشن کے بعد ملک میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد تک اضافہ ہوگا۔
راونڈ ون میں آپریٹرز کے لیے 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں سپیکٹرم خریدنا لازمی ہوگا۔ سپیکٹرم کیپ بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ کوئی ایک آپریٹر کسی ایک بینڈ میں تمام سپیکٹرم حاصل نہ کر سکے۔
مزید پڑھیں: 5 جی انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہوگی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی
ڈالر ریٹ اور ٹیکس سے متعلق وضاحتپی ٹی اے حکام کے مطابق حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز کے مطالبے پر آکشن کے روز ڈالر ریٹ فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فونز کی خریداری پر وصول کیا جانے والا ٹیکس پی ٹی اے کو نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئی فون پر عائد ٹیکس کی مخصوص تفصیلات کا علم نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ اسپیڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے فائیو جی فائیو جی سپیکٹرم فیڈرل بورڈ آف ریونیو موبائل فونز میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ اسپیڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے فائیو جی فائیو جی سپیکٹرم فیڈرل بورڈ آف ریونیو موبائل فونز میجر جنرل ر حفیظ الرحمن فائیو جی سپیکٹرم سپیکٹرم کی پی ٹی اے کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم