سٹی42: شہر کے علاقوں شاد باغ، چوک ناخدا اور ٹوکے والا چوک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد لاگت کا ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کر لیا۔

ایل ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ نے چوک ناخدا پر انڈر پاس بنانے کی تجویز دی ہے جس کی تعمیر پر ایک ارب 12 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبے کے لیے ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی۔ ایل ڈی اے کے مطابق چوک ناخدا پر 98 ہزار 700 سے زائد گاڑیوں کا ٹریفک کاؤنٹ سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔

سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

چوک شاد باغ میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے ایٹ گریڈ ری ماڈلنگ کی جائے گی جبکہ 54 کروڑ روپے کی لینڈ ایکوزیشن ہوگی۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 89 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ یہاں یومیہ 53 ہزار گاڑیوں کا ٹریفک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ٹوکے والا چوک پر 19 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ایٹ گریڈ ری ماڈلنگ کی جائے گی جبکہ 58 کروڑ روپے سے زائد کی لینڈ ایکوزیشن ہوگی۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 78 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔ ٹوکے والا چوک پر یومیہ 54 ہزار گاڑیوں کا ٹریفک کاؤنٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور: سہولت بازاروں کو باقاعدہ رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا گیا 

ایل ڈی اے نے منصوبوں کی تخمینہ لاگت اور ڈیزائن فائنل کرکے منظوری کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کروڑ روپے سے زائد چوک ناخدا ایل ڈی اے کا ٹریفک

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف