کسانوں کے اعداد و شمار میں تضادات پر تشویش ہے‘سردارعبدالرحیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے میڈیا رپورٹ پر چلنی والی 58 ارب روپے کے گندم سبسڈی پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فی ایکڑ 22 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لاکھوں کسان اس سے مستفید ہوں گے، مگر ایک لاکھ سے زائد کسان سبسڈی سے محروم رہے۔ انہوں نے اس اسکیم کو بدانتظامی اور جانبداری کی مثال قرار دیا۔سردار عبدالرحیم نے سرکاری ریکارڈ میں رجسٹرڈ، تصدیق شدہ اور ادائیگی حاصل کرنے والے کسانوں کے اعداد و شمار میں تضادات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق ہزاروں ٹرانزیکشنز کی واپسی، بڑی تعداد میں کسانوں کے ڈیٹا کی گمشدگی اور 18 ارب روپے سے زائد رقم کا خرچ نہ ہونا شفافیت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ چھوٹے اور غریب کاشتکاروں کو نظرانداز کیا گیا جبکہ بااثر افراد کو فائدہ پہنچایا گیا، جس سے دیہی معیشت کو نقصان پہنچا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔