بالی ووڈ کی سینئر اور بے باک اداکارہ نینا گپتا نے ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی، خصوصاً ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ تعلق, بیٹی کی پیدائش اور پھر زندگی بھر شادی نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں نینا گپتا سے جب ویوین رچرڈز کے ساتھ محبت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قدرے طنزیہ مگر صاف انداز میں جواب دیا۔

ادکارہ نینا گپتا نے کہا کہ یہی سوال اُن (ویوین رچرڈز) سے جا کر پوچھیں۔ سب لوگ اُن سے سوال کرنے سے گھبراتے ہیں۔ آپ سب مجھ سے ہی کیوں پوچھتے ہیں؟”

نینا گپتا نے اس گفتگو میں تسلیم کیا کہ وہ اور ویوین رچرڈز ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم یہ ساتھ زیادہ عرصے تک نہیں رہا۔

نینا گپتا نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اُس وقت وہ محبت میں اندھی ہو چکی تھیں اور ایسے وقت میں نہ کوئی دوسروں کی سنتا ہے، نہ والدین کی، نہ ہی اپنے فیصلوں پر غور کرتا ہے۔

اداکارہ نے اعتراف کہا کہ ہم نے جو بھی وقت ایک ساتھ گزارا، وہ خوبصورت تھا اور میں اس سے انکار نہیں کرتی۔

شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ یہ فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ عملی مجبوریوں کی بنیاد پر تھا۔

انھوں نے وضاحت کی کہ یا تو انہیں بھارت میں اپنا کام چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانا پڑتا یا پھر ویوین رچرڈز کو اپنا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر ختم کرکے بھارت آنا پڑتا جو دونوں کے لیے ممکن نہیں تھا۔

ویوین رچرڈز کی بیٹی کی ماں بننے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں نینا گپتا نے بتایا کہ نومبر 1989 میں بیٹی مسابا گپتا کو شادی کے بغیر ہی جنم دیدینا ان کا ذاتی اور سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پہلے انہوں نے ویوین رچرڈز سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اس بات پر راضی ہیں یا نہیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔

اداکارہ کے مطابق ویوین رچرڈز نے کبھی بھی عوامی طور پر مسابا کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔

تاہم نینا گپتا نے یہ بھی واضح کیا کہ اکیلے بچے کی پرورش آسان نہیں ہوتی اور یہ صورتِ حال بچے کے لیے بھی مثالی نہیں سمجھی جاتی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نینا گپتا نے ویوین رچرڈز انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف