2025-06-09@10:28:35 GMT
تلاش کی گنتی: 212

«میاں بیوی»:

    آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزمان گلی محلوں میں کان و ناک چھیدنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے، ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر جمیل ٹاؤن پہنچ گئی۔ ڈولفن ٹیم نے حلیہ کی بابت ملزمان کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کیا، کالرہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔ گرفتار سویرا، حارث کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے۔
    پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ واردات میں سابق منگیتر ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دولت پور کے نواحی گاؤں اللہ دتہ کلیار میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے گھر میں گھس کر دونوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ غلام مرتضیٰ کلیار اور 32 سالہ منیراں کلیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہرے قتل کی واردات میں مقتولہ کا سابق منگیتر ملوث ہے، جو ان کی پسند...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ازدواجی زندگی کے کچھ انوکھے اور دلچسپ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے پاؤں تک دباتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔ ہمایوں نے مسکراتے ہوئے ایک دلچسپ شکایت کی کہ ان کی بیوی نے آج تک ان سے ’’آئی لو یو‘‘ نہیں کہا، حالانکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتی ہیں۔ ’’میں خود اکثر انہیں فون پر ’آئی لو یو‘ اور ’آئی مس یو‘ کہتا ہوں،...
    حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم چاند پنج پلّہ کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا، دو ملزم پہلے ہی پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپنائی تاہم دوران فائرنگ ملزم چاند اپنے ہی گروہ کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو...
    حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز حافظ آبادمیں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور میاں بیوی کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ایک اور ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس معمول کےگشت پرتھی جہاں پنج پلہ کےقریب مسلح ملزمان نے پولیس کودیکھتےفائرنگ کردی،دوران فائرنگ ملزم اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا،اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ہلاک ملزمان کی تعداد تین ہو گئی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم اکرام تا حال فرار ہے۔ حافظ آباد کے نواحی علاقہ مانگٹ اونچا کےقریب پچیس اپریل کو چار ملزمان نےخاوندکو رسیوں سے باندھ کر اسکےسامنے اسکی بیوی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا،بعد ازاں ملزمان...
    فائل فوٹو   نوشہرہ میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں مدعی بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے گھریلو ناچاقی پر میری بیوی بچوں کو زہر دیا، بیوی تو بچ گئی، لیکن بچے زہر خورانی سے جانبر نہ ہو سکے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں گزشتہ ماہ زہر خورانی سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔
    راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا  اور فرار ہوگیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو وری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ خاتون کے والد کے مطابق وہ شوہر سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی اور خاتون کا شوہر بھی کچھ دن سے ان کے پاس ہی رہ رہا تھا، جس نے...
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر نامی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ اہلیہ کو قتل کیا۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور اُس کے دو ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اہلکار یا اُس کے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
    —فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، باپ، ماموں اور چھوٹے بھائی کو زخمی کر دیا کراچی گلشن ملت سوسائٹی باغ کورنگی سیکٹر 10میں واقع... پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔
    میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔  واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ مزید :
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
    — فائل فوٹو عارف والا کے علاقے محلہ لطیف آباد میں خاتون نے سابق شوہر کو زہردے کرقتل کردیا۔خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔مدعی نے مقدمے میں کہا ہے کہ بھائی کو اس کی سابق بیوی نے زہر دے کر قتل کردیا۔مدعی کے مطابق طلاق کے بعد بھائی کا سابقہ بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔
    ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)نواحی چک 87 بارہ ایل میں بیوی نے آشنا اور اس کے دوست سے مل کر خاوند اللہ دتہ کو زہر دے کر ہلاک کر دیا چار ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔(جاری ہے) واقعات کے مطابق اسی چک کے اللہ دتہ اور اس کی بیوی روبینہ روبی کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا روبینہ نے صداقت سے ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے کہ ملزموں نے اللہ دتہ کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے روبینہ عرف روبی ،صداقت ، عرفان اور نامعلوم ملزم نے زہر سے بھری بوتل زبردستی پلا دی جس سے تڑپ تڑپ کر اللہ دتہ نے جان...
    فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او  فیصل ٹاون افضال روف  نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائےگا، فائنل میچ کے دوران پاکستان بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔ پاک بحریہ نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، پاک نیوی کے جوانوں کو الرٹ دیکھ کر دشمن وار کرنے کی جرات نہ کر سکا، آج پی ایس ایل کے فائنل میں پاکستان بحریہ کے اس کردار کو سراہا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو وہاڑی کے علاقے لڈن سے گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب سے اپنے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 118 افسروں کو...
    — فائل فوٹو لاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیاگوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹےکے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی...
    — فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے شمس ٹاؤن میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق نے رابعہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی پہلی بیوی عظمیٰ کے ساتھ مل کر دوسرے بیوی رابعہ کو لین دین اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
    سوشل میڈیا پر ایک حیران کن اور مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنی چلتی بائیک پر سوار شوہر کو چپلوں سے دھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر بائیک چلا رہا ہے جبکہ بیوی اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ اچانک خاتون غصے سے بھر جاتی ہے اور شوہر کو چپل سے مارنا شروع کر دیتی ہے، پہلے دائیں طرف، پھر بائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اشارے بھی کرتی ہے جیسے کسی چیز کی طرف توجہ دلا رہی ہو۔ Kalesh b/w Husband and wife on running bike, Wife started...
    فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔ لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی دوسری بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
    فیروز والہ + خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق  ہو گئے۔ گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا‘ رفاقت موقع پر ہی جبکہ  بیوی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئی۔ سیالکوٹ کے رہنے والے مویشیوں کے بیوپاری طارق علی اور حسین علی ملتان سے مویشی لے کر موٹر وے کے راستے سیالکوٹ آ رہے تھے جب ان کا ٹرک  عین انٹرچینج کے قریب پہنچا موٹروے پر خراب کھڑے 22ویلر  ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک سوار دو افراد شیر علی اور طارق موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد حسنین علی اور حماد شدید زخمی ہو گئے...
      تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ٹائپ 054-اے کلاس ڈسٹرائر پی این ایس تیمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان نیوی کی اسٹریٹیجک حکمت عملی، آپریشنل سرگرمیوں اور...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)خاوند نے بیوی کا گلاکاٹ ڈالا،خود بھی زخمی حالت میں گرفتار۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق گائوں 3ون آر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غلام علی نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ صدف بی بی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس کے مطابق دوران واردات ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، آلہ قتل برآمد کیا اور ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی...
    فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی دوسری بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی اعجاز نے 6 ماہ قبل اقرا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی تاہم پہلی بیوی اعجاز کو اُکساتی تھی کہ وہ اقرا کو طلاق دے۔ سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیاملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز کسی بات پر اقرا اور اعجاز کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے...
    لاہور: پہلی بیوی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے  میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہرنے دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  مقتولہ اقرا اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز نے جھگڑا کرنے پراقرا کوگولیاں ماردیں۔  پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اعجاز  نے اقرا سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ ملزم  فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا،  جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقتولہ اقرا کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا  ہے۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
    اس دور میں واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، نا صرف پیغامات بلکہ صارفین روزانہ کی تعداد میں اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھی واٹس ایب کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکم جولائی 2024 سے اب تک ہیکنگ سے متعلق 1,426 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے جب کہ باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے۔ ...
    چھانگامانگا میں گاؤں اہلووال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین گھر کی چھت پر سو رہے تھے، وجہ خاندانی دشمنی ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کیس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ Post Views: 2
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی ایئر فورس کے ساتھ ہمارا سکور اس وقت 6 صفر ہے، پاکستان کا ائیر ڈیفنس سسٹم مضبوط اور شاندار ہے ،ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوتے تھے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہماری مدد کی اور ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل...
    مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار عرب میڈیا کے  مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پراسیکیوشن میں ملزم کو 4...
    پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کے قریب آریا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری طاقت واستعداد رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کا ایل اوسی پرگولہ باری کا دندان شکن جواب؛ بھارتی پوسٹیں...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے پولیس نے تین روز بعد نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق چونیاں کے علاقہ میں نوجوان ندیم آرائیں سکنہ کھوکھر ٹوچر نے تین روز قبل گھریلو ناچاقی اپنی 22 سالہ بیوی ارم بی بی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے جہاں سے بدبو پھیلنے پر خود 15 پر کال کردی۔پولیس تھانہ الہ آباد چوکی تلونڈی نے مقتولہ کی نعش تین روز بعد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر...
    — فائل فوٹو پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ جھگڑوں کا شاخسانہ، سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد، شوہر نے بیوی قتل کردیکراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ... دوسری جانب عارف والا میں اڈا جھانب کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی  تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر  اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔  
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
    پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس  نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس  نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران دکان مالک کو زخمی کرنیوالا ڈکیت گرفتار کراچیشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان... پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
    انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔ یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو آپ کا کانٹینٹ واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔ اس آپشن کو آن کرنے کے بعد صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ...
    واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین پرائیویسی فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر کا مقصد چیٹس کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر افراد کو اپنی چیٹ ایکسپورٹ کرنے یا آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو خودکار طور پر محفوظ کرنے سے روک سکتے ہیں۔اسی طرح اس فیچر سے آپ دوستوں کو میسجز میں میٹا اے آئی کو مینشن کرنے یا میٹا اے آئی سے سوالات پوچھنے سے بھی روک سکیں گے۔ اس نئی ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگ کا اطلاق...
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔عدالت کا کہنا...
    سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔ جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ...
    لاہور ہائیکورٹ سے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کی بدسلوکی کی وجہ سے شادی ٹوٹنے سے اس خلع لینے والی خاتون کا حق ختم نہیں ہوتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے مؤخر شدہ طلاق کے ایک اہم پہلو پر کو واضح کیا کہ اسلامی قانون اور نکاح نامہ کے تحت شوہر پر حق مہر اس وقت تک واجب ہے، جب تک کہ بیوی اس کی جانب سے کسی غلطی کے بغیر خلع (شادی توڑنے) کی درخواست نہ کرے۔ اسی کیساتھ ہی جسٹس راحیل کامران نے نوٹ کیا کہ عدالت میں زیر سماعت خصوصی معاملے میں خاتون نے اپنے شوہر کی طرف سے ظلم اور توہین آمیز رویے...
    بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر تشدد سے قتل کی وجہ  گندم کی فصل میں حصہ بتایا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے شاہکوٹ میں پیش آیا، جہاں گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے کے تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 35/32-چودہ ایل میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا۔ اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا...
    فیصل آباد: شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ڈاکو مقابلے میں ماراگیا ۔ پولیس 62 ج ب چننکے سے اسلحہ برآمدگی کے لیے ڈاکو فیصل کو لے جارہی تھی  کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور چننکے پل کے نزدیک ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر لُنڈا پل کی طرف فرار  ہو گئے۔ اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ  کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی  ہوگیا، جسے...
    ممبئی (نیوز ڈیسک )ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور انہیں قابل اعتراض کی حالت میں پکڑنے کے بعد اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا۔ ملزم خاتون کی شناخت روینہ کے طور پر ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جبکہ متوفی کی شناخت پراوین کے طور پر ہوئی ہے۔ایوینا اور پراوین کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔ روینہ نے تقریباً دو سال پہلے سریش نامی ایک شخص سے دوستی کی، جو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ رپورٹ...
    مقامی میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں ایک انشورنس کمپنی کا مالک، اس کی بیوی اور سویتلی بیٹی شامل ہیں، جنہیں 15 سے 18 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 6 ملزمان کو 15 سے 19 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے خاندان کے تین افراد سمیت چھ ملزمان کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر 15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس میں ایک اہم شخص کو جاسوسی کا نیٹ ورک چلانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو ترکی سے باہر بھی کام کرتا تھا۔ مقامی میڈیا...
    ملتان(نیوز ڈیسک) سچی محبت کی زندہ مثال، ملتان میں شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا 60 فیصد عطیہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سچی محبت نے ایثار کی نئی مثال قائم کر دی، جب شبیراحمد نامی نوجوان نے اپنی اہلیہ شنزہ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کر دیا۔ خاندان کے منع کرنے کے باوجود شبیراحمد اپنے فیصلے پر قائم رہا اور آپریشن سے قبل موبائل بند کر دیا تاکہ کوئی اس کے جذبے کو کمزور نہ کرے۔ کامیاب آپریشن کے بعد جب اس نے والدین کو اطلاع دی تو وہ خوشی سے جھوم اٹھے اور بیٹے پر فخر کا اظہار کیا۔ آج شبیراحمد اور شنزہ خوش و خرم زندگی گزار رہے...
    —فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔
    بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...
    کراچی کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے مقدمے میں ملزم انیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ مزید پڑھیں: کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات  عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کروانے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
    کراچی: شہر قائد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس شہبازگوٹھ کے قریب گھرسےخاتون کی تشددہ زدہ لاش ملی، جسے پہلے قریبی تھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ پری زوجہ غلام علی کے نام سے کی گئی، جس کے بھائی نے الزام عائد کیا ہےکہ 40سالہ پری بی بی کواس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ ہمیں غلام علی کے بھائی نےاطلاع دی کہ بہن کوتشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر کے 2612 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات پشاور سے اسمگل کر کے اسلام آباد میں فروخت کر رہے تھے۔
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیملی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے 2 ہزار 612 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی...
    واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واٹس ایپ چیٹس کی پرائیویسی کو مندنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس...
    افغانستان میں بیوی کے ساتھ جیل میں قید 79 سالہ برطانوی شہری نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دے دیا۔ برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے اپنی اہلیہ باربی کے ساتھ افغانستان کی پل چرخی جیل میں قید ہیں، جہاں سے ان سے ان کی ایک کال ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں زلمے خلیل زاد کا دورہ، افغانستان اور امریکا تعلقات میں بہتری کا اشارہ، اب پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟ ان کا کہنا ہے کہ وہ کابل کی جس جیل میں قید ہیں وہاں سنگین حالات میں ان کی زندگی کے شب و روز گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں بھی بتایا جنہیں اسی جیل میں خواتین کے حصے میں رکھا گیا...
    سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق...
    غیرت  کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
    نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواب شاہ کے تھانے ناصری کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم عمر چانڈیو نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
     ارشد کوٹگلہ:تلہ گنگ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے ، ریسکیو ٹیموں نے میاں بیوی کی لاشیں نکال لی اور تیسری لاش کی تلاش جاری ہے۔  ، آپریشن میں پنجاب پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں متاثرہ فیملی کا تعلق لیٹی سے بتایا جا رہا ہے۔ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے میاں بیوی کی لاشیں نکال لی اور خاتون کی لاش کی تلاش جاری ۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ آپریشن میں پنجاب پولیس اور مقامی افراد بھی ریسکیو کی ٹیموں کے ساتھ موجود ہیں ۔ ڈیم سے ملنے والی لاشوں کی شناخت عشرت...
    چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کردیا گیا۔ Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی۔ جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے...
    چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
    کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار آرز احمد کی جانب سے اہلیہ حبا بخاری کی محبت کا اعتراف کرنے کی بات پر ان کی اہلیہ براہ راسٹ ٹی وی شو میں ہی آبدیدہ ہوگئیں۔ حبا بخاری اور آرز احمد نے حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر سماء ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر کھل کر باتیں کیں۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں آرز احمد نے اہلیہ کی محبت اور شادی کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی آنے کا اعتراف کیا اور ان کی بات کے دوران حبا بخاری آبدیدہ ہوگئیں۔ آرز احمد کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ بہت زیادہ غصہ کرنے والے ہوتے...
    میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اُس کے بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانے اور تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے مغلپورہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی، سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن فورس کو کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، بچے اور سالے کو زخمی کر دیا ہے۔ ڈولفن ٹیم فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی فائرنگ سے شمائلہ، خرم اور عثمان زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم چاند عرف بیلا کے قبضے سے پستول برآمد کر کے اسے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی جانب سے ڈولفن ٹیم کو بروقت کارروائی پر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
    نیو دہلی: بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو...
    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 ای تھری میں واقع رہائشی عمارت میں فلیٹ کی بالکونی گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسری منزل کی بالکونی کے ساتھ گر کر میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں میاں بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔ Post Views: 1
    عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط ، روبینہ اور فاطمہ...
     ویب ڈیسک:عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔  اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔  ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری  اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا...
    لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
    بھارتی شہر نوئیڈا سے پوری دنیا میں چلائے جانے والا ایک بڑا آن لائن فحش نگاری کا ریکیٹ پکڑا گیا ہے جہاں 3 اونلی فینز کے لیے نازیبا ریکارڈنگ کروا رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پورن ریکیٹ چلانے والے اجوال کشور اور ان کی اہلیہ نیلو سریواستو کو حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں کے گھر سے 15 کروڑ اور 66 لاکھ بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے جو غیر قانونی طریقے سے منگوائے گئے تھے۔ اس گھر سے اونلی فینز جیسے بالغ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پائے جانے والے مواد کو نشر کرنے کے لیے ایک پیشہ ور ویب کیم اسٹوڈیو بھی ملا۔ یہ اسٹوڈیو ہائی ٹیک نشریاتی سہولیات سے لیس تھا جو بالغوں کے مواد کو آن لائن اسٹریم کرنے کے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔ کراچی: میاں بیوی اور بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظورکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔    گرفتار ملزم انیق کو  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں  مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سڑکوں پر ریس لگا رہے تھے۔  وکیل صفائی نے کہا کہ اگر ریس لگا رہے تھے تو دوسری گاڑیاں کہاں ہیں؟۔ دوران سماعت وکلا کی آپس میں تلخی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔  تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم  کی کار کی ٹکر سے 2 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔  عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، جس پر  ملزم...
    ---فائل فوٹو کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم انیق کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کار کی ٹکر سے 2 لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحقعینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا...
    پنجاب کے علاقے فیصل آباد ساندل بار میں ڈکیتوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ  پیش آیا، خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی۔ عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔        
    فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح...
    کراچی: شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب میاں بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارڈ رائیور کی عمرسترہ سال ہے، اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کارڈرائیورکی عمرسترہ سال ہے،اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی۔ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی...
    ---فائل فوٹو گزشتہ روز شارعِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ مطابق واقعے کے ملزم 17 سال کے کار ڈرائیور عتیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ افطار کے بعد پیش آیا جب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوتا ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق کار میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی، کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، اسی حادثے...
    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کار ساز پی اے ایف گیٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا، جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25 سال ہے۔  حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ۔  اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے...
    کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔...
    کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس  میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں،...
    کراچی: کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔ حادث؁ کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری...
      — فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں، نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ مؤخراسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی. اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری کی جاسکتی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ  شرعاً نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں،  بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔ کونسل کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تو نہیں، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا...
    کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور نومولود بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی بعد ازاں تینوں کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ سندھ حکومت کے کسی وزیر، مشیر یا نمائندے نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی زحمت نہیں کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ماں باپ اور نومولود...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور نومولود بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی بعد ازاں تینوں کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ماں باپ اور نومولود کے جنازے ایک ساتھ دیکھ کر لوگ خود پر قابو نہ رکھ سکے، کئی افراد زار و...
    اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) اسلامی نظریہ  کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کا دوسرا دور آج ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریہ  کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں منعقد اجلاس میں ہیومن ملک بینک کے حوالے سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کونسل کو بریفنگ دی۔ گولڈن جوبلی کے حوالے سے کونسل کی یادگاری ٹکٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔ اجلاس میں اراکین کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ظفر اقبال چوہدری، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، ڈاکٹر انتخاب نوری، علامہ یوسف اعوان، سید سعید الحسن، عتیق الرحمان بخاری، شمس الرحمان مشہدی، عزیر عزیز، حافظ محمد امجد، علامہ افتخار حسین نقوی، رانا محمد شفیق خان، جلال الدین، مفتی محمد زبیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بحث...