نارووال: جھگڑے پر بیوی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے شوہر کو زخمی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
نارووال میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے شوہر کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق دھبلی والا میں مبینہ طور پر بیوی نے تیز دھار آلے سے شوہر کو زخمی کیا۔ ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے زخمی شوہر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوہر کو
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔